ملک کے کئی علاقوں میں موسم ایک بار پھر بدل گیا۔ جب کہ شمالی ہندوستانی ریاستوں سے مانسون مکمل طور پر رخصت ہوچکا ہے، جنوبی اور مشرقی ہندوستان میں بارش کی واپسی کی تیاریاں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون کی آئندہ دو سے تین روز میں واپسی کے لیے حالات سازگار ہوتے جا رہے ہیں۔اس کے اثرات کیرالہ، تمل ناڈو، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مہاراشٹر جیسی ریاستوں میں محسوس ہوں گے۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
راجدھانی دہلی میں فی الحال موسم ہوا صاف
محکمہ موسمیات نے آج 14 اکتوبر کے لیے کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دن ہلکا گرم رہے گا ،جب کہ شام موسم خوشگوار رہے گا۔ آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کے بعد درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا اور آہستہ آہستہ سردی کا اثر محسوس ہونا شروع ہو جائے گی۔
اتر پردیش میں صبح اور شام سردی نے دی دستک
اتر پردیش میں موسم اس وقت نارمل ہے۔ آج کسی بھی ضلع میں بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے پوری ریاست کو “گرین زون” میں رکھا ہے، یعنی بارش سے مکمل راحت ملے گی۔ قابل ذرک بات یہ ہے کہ صبح اور شام میں ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔ ستمبر میں اچھی بارش کے بعد ریاست میں اب نمی اور سردی کا توازن برقرار ہے۔ اگلے ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
بہار اور اتراکھنڈ میں راحت
بہار میں آج کا دن خوشگوار گزرے گا۔ آسمان صاف رہے گا، اور بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ،جب کہ رات کے وقت یہ 20 ڈگری تک گر جائے گا۔ صبح اور شام میں ہلکی سردی سے آرام ملے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتراکھنڈ میں موسم بھی اس وقت مستحکم ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع کو گرین زون میں رکھا گیا ہے، یعنی کسی بھی علاقے میں تیز یا ہلکی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پہاڑی علاقوں میں صبح و شام سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور سردی دھیرے
دھیرے اپنا اثر دکھارہی ہے ۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے…
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…