قومی

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

نئی دہلی: محکمہ موسمیات کے مطابق، اتوار کو دہلی -این سی آر میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور صبح کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، صبح کے وقت جنوب مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں گی، جن کی رفتار 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔ دن کے وقت بھی ہواؤں کی رفتار میں تبدیلی کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کی کمی آسکتی ہے۔ اس کے بعد درجہ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں کمی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 24 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، دن کے وقت دہلی میں مشرقی سمت سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ اس دوران ہوا میں نمی کی زیادہ سے زیادہ سطح 96 فیصد، جبکہ کم سے کم سطح 59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ درجہ حرارت میں کمی اور تیز ہواؤں کے باعث موسم میں تبدیلی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دہلی کے پینتالیس میٹرو اسٹیشن، جو سیکورٹی خدشات اور کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے تھے، عوام کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ وسطی دہلی میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کچھ میٹرو اسٹیشنوں اور نئی دہلی کے علاقوں میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا۔ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا، “دہلی میٹرو نیٹ ورک پر تمام میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے اب کھلے ہیں۔ تمام متعلقہ میٹرو اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cricketer Yuzvendra Chahal Joins BJP: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے سیاست میں رکھا قدم، بی جے پی میں شمولیت کے بعد ملی بڑی ذمہ داری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر یوزویندر چہل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)…

2 hours ago

امت شاہ نے بانڈردیوا میں تقسیم کیے تقرری نامے، اروناچل پردیش پولیس کو ملا Presidents Police Colour

932 نو تقرر شدہ اہلکاروں کو سونپے گئے تقرری نامے، پولیس فورس کو ملک کا…

3 hours ago