قومی

Bihar Youths Video Viral : ’ہمیں منگل راج چاہیے، جنگل راج نہیں…‘، بہار انتخابات سے پہلے وائرل نوجوانوں کا یہ ویڈیو آپ نے دیکھا کیا؟

پٹنہ، 30 اکتوبر: بہار اسمبلی انتخابات 2025 سے قبل ریاست کا سیاسی ماحول تیزی سے گرم ہوتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں نوجوان نعرہ لگاتے نظر آ رہے ہیں، “ہمیں منگل راج چاہیے، جنگل راج نہیں!” یہ نعرہ بہار کے سیاسی منظرنامے میں نئی بحث چھیڑ چکا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان کو یہ کہتے سنا گیا کہ “ابھی بہار میں منگل راج چل رہا ہے، کوئی جنگل راج تھوڑی نہ ہے”۔ اس بیان کو این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کے حق میں حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو ریاست میں امن، ترقی اور روزگار کے پیغام پر زور دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے زبردست بحث کو جنم دیا ہے۔ کئی صارفین نے این ڈی اے کے ترقیاتی اور سلامتی کے ایجنڈے کی حمایت کی ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے اپوزیشن کے ’جنگل راج‘ کے بیانیے کو مسترد کیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، نوجوانوں کا یہ بدلتا ہوا مزاج اس بات کا اشارہ ہے کہ بہار کے ووٹر اب استحکام، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ این ڈی اے کے رہنما بھی اپنی تقاریر میں بار بار عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ “ریاست کو دوبارہ جنگل راج کی طرف جانے سے روکیں”۔

ریاست میں کل 243 اسمبلی نشستیں ہیں، جن کے لیے 122 امیدوار میدان میں ہیں۔ پورا انتخابی عمل تقریباً 40 دن تک جاری رہے گا۔ انتخابی گہما گہمی کے درمیان نوجوانوں کا یہ نعرہ — “منگل راج چاہیے، جنگل راج نہیں” — اس بات کی علامت بن گیا ہے کہ بہار کے ووٹر اس بار امن، ترقی اور بہتر حکمرانی کے لیے ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ریاست میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے — پہلا مرحلہ 6 نومبر کو 121 نشستوں پر اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو 122 نشستوں پر ہوگا، جبکہ نتائج 14 نومبر کو اعلان کیے جائیں گے۔ جیسے جیسے پولنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریاست بھر میں ریلیاں اور جلسے کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

1 hour ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

3 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

4 hours ago