قومی

We stand in solidarity with the victims of Palestine: ضرورت کی اس مشکل گھڑی میں حکومت ہند فلسطینی عوام کو گلے لگائے:مولانا محمود مدنی

کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ‘ انڈین فرینڈس آف فلسطین’  کی طرف سے منعقدہ ایک میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نےحکومت ہند سے پُرزور اپیل کی کہ  وہ ” ‘واسودھائیوا کٹمبکم’ کی اخلاقیات پر قائم رہے اور ضرورت کی گھڑی میں فلسطینی عوام کو گلے لگائے”۔ انہوں نے کہا کہ چند گروہوں کی طرف سے اختیار کیے گئے رویے سے  ملک کا سر نیچا ہوا ہے۔ انہوں نے ان یہودیوں کی تعریف کی جنہوں نے صیہونی نسل پرستی اور اس کے نفرت انگیز ایجنڈوں سے خود کو الگ تھلگ رکھا۔

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” غزہ میں جاری مظالم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور گزشتہ چند صدیوں میں پروان چڑھنے والے اقدار کی توہین بھی۔  اس تنازع نے مغرب کی منافقت ، ان کے دوہرے رویے اور اخلاقی دیوالیہ پن کو بے نقاب کردیا ہے جو فلسطین پر ہو رہے مظالم کو خاموش تماشائی بنے ہوئے دیکھ رہے ہیں جس سے اشارہ ملتا ہے کہ وہ بھی ظالم کے ساتھ ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ  یہ انسانیت کی آزمائش کی گھڑی ہے کہ وہ ظلم و بربریت اور مظالم کے وقت میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔ امیر جماعت نے نیلسن منڈیلا کی تمثیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو نسل پرستی کے خلاف جدو جہد میں مصروف فلسطینیوں کے ساتھ یکجھہتی اور حمایت کرنی چاہئے۔

جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر امام مہدی سلفی نے کہا کہ ہندوستان کو وشو گرو کا کردار ادا کرنا چاہئے اور موجودہ بحران کے خاتمے میں مدد کرنا چاہئے ۔انہوں نے میڈیا کے منفی کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔رکن پارلیمنٹ دانش علی نے مسئلہ فلسطین پر مکمل خاموشی اختیا رکیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ہل میں یہودیوں کے احتجاج سے پنیر اور چاک کا فرق واضح ہوجاتا ہے کہ یہودیت صیہونیت نہیں ہے۔ ایک تجربہ کار رائٹر اور صحافی جان دیال نے فلسطین کے اپنے دورے کا ذکر کیا اور غزہ میں غیر انسانی حالات اور اسرائیلی قبضے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا’۔ انہوں نے مذہبی پوپوں سے فوری جنگ بندی کی کال کرنے کی بھی اپیل کی۔

 سابق ایم پی، کے سی تیاگی نے کہا کہ غیر عرب ممالک میں ہندوستان پہلا ایسا ملک ہے جس نے فلسطین کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ آج اس ملک کی صورت حال افسوسناک بنی ہوئی ہے کہ فلسطینی جو وہاں کے اصل باشندہ ہیں، ان کی آبادی محض سات فیصد رہ گئی ہے۔ انہوں نے اسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری کے خلاف دنیا کی خاموشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا”۔ اس موقع پرماہر تعلیم آدتیہ نگم، آریہ سماج کے آریہ وٹل، پروفیسر ششی شیکھر اور پروفیسر سلیم انجینئر موجود مندوبین میں شامل تھے۔میٹنگ کی کال فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت کے لیے دی گی تھی۔ یہ پروگرام محصور غزہ کے لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کی کوشش کے طور پر تھا جہاں 7 اکتوبر سے اسرائیل کی نہ رکنے والی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں بے گناہ شہریوں کو تباہی کا سامنا ہے۔ تازہ ترین اسرائیلی بربریت کی مثال غزہ کے ایک اسپتال پر بمباری ہے جس میں 850 فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔ اب تک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں  کم از کم 1000 بچوں سمیت 2800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلسطین کا جاری بحران دراصل ایک انسانی بحران ہے ۔ اس قتل عام کے خلاف ہم سب کو مل کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

وہیں انڈین فرینڈس آف فلسطین نے اپنے موقف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈین فرینڈس آف فلسطین فلسطینی غزہ کی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ معصوم انسانی جانوں حتی کہ بچوں اور خواتین کی مسلسل ہلاکت، غذاء، پانی، ادویات اور بجلی کی سپلائی کا انقطاع اور شہری علاقوں پر مسلسل بم باری اور غزہ کے انخلا کی کوششوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہم یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ صہیونی حکومت گذشتہ ستر برسوں سے مسلسل فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کر رہی ہے اور اس سرزمین کے اصل باشندوں یعنی فلسطینیوں پر مسلسل وحشیانہ مظالم ڈھارہی ہے۔ تمام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی مسلسل آبادکاری اور مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی اور اس طرح کی دیگر جارحانہ پالیسیاں علاقے میں امن و امان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ عالمی برادری فوری حرکت میں آئے اور خوں ریزی کے سلسلے کو روکے، اس علاقے میں پائیدار امن کے لیےناگزیر ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی اور اس سلسلے میں عالمی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Kazakhstan Plane Crash: آگ کا گولہ بن گیا طیارہ، پھر بھی بچ گئیں کچھ جانیں ، جانئے کچھ مسافروں کی کیسے بچائی گئی جان

قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریر ای190 اے آر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد…

8 hours ago

Cold Wave: یوپی، ایم پی سے لے کر راجستھان-ہریانہ تک ہو گی زبردست ٹھنڈ، کچھ مقامات پر آئی ایم ڈی نے جاری کیا اولوں کے ساتھ بارش کا الرٹ

ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق ’’ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہندوستان کے موسم میں…

8 hours ago

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کا بڑا قدم، ڈاکٹرمختاراحمد انصاری کوخراج عقیدت پیش کیا

ڈاکٹرمختار احمد انصاری نے 1928 سے 1936 تک یونیورسٹی کے چانسلرکے طور پر بھی خدمات…

9 hours ago

Salman Khan Wanted: سلمان خان نے وانٹیڈ کی شوٹنگ کے دوران معاونین کوتحفے میں دی تھیں 35 ساڑیاں، یہاں پڑھیں پوری کہانی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے وانٹیڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا دلی دکھاتے…

9 hours ago

South Africa vs Pakistan: پاکستان کی ٹیم سے باہرہوئے یہ 4 کھلاڑی، اسٹاربلے بازبھی نکالے گئے

سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہورہے ٹسٹ میچ کے لئے…

9 hours ago

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری سید تنویراحمد کا کہنا ہے کہ یہ…

10 hours ago