مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی بنگلہ بولنے والے افراد کے خلاف ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگالیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب مغربی بنگال میں بی جے پی کا ایک بھی ایم ایل اے نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں بی جے پی کی بنگالیوں پر ظلم کی مذمت کرتی ہوں۔ جو پارٹی بنگالیوں کو لسانی دہشت گردی کا شکار بناتی ہے، وہ کبھی بنگال نہیں جیت سکتی۔ عوام خود انھیں باہر کا راستہ دکھائیں گے۔‘‘
اس دوران ممتا بنرجی نے بی جے پی کو ’’ووٹ چوروں کی جماعت‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی دھوکہ بازوں، ووٹ چوروں، بدعنوان لوگوں اور بنگالیوں کے ظالموں کی پارٹی ہے۔ وہ ملک کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس نے اسمبلی میں رول 169 کے تحت ایک قرارداد پیش کی جس میں ملک بھر میں بنگلہ بولنے والوں پر ہونے والے مبینہ مظالم کی مذمت کی گئی۔ اسمبلی میں ممتا بنرجی کے خطاب کے دوران بی جے پی ارکان نے شدید احتجاج کیا، جس پر سوبھیندو ادھیکاری اور اگنی مترا پال کو اسمبلی سے معطل کر دیا گیا۔
اس سے قبل ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے کولکاتا کے میو روڈ پر منعقدہ ’’بھاشا آندولن‘‘ کو زبردستی ختم کیا، حالاں کہ اس کے لیے پہلے سے اجازت اور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروایا گیا تھا۔ ممتا بنرجی نے اس پر کہا کہ ’’بی جے پی کا یہ عمل غیر آئینی، غیر جمہوری اور طاقت کا غلط استعمال ہے۔ وہ فوج کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں بنگالی بولنے والے مہاجر مزدوروں پر مظالم ہو رہے ہیں۔ اب جب کہ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور سیاسی فضا مسلسل کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…