قومی

Wayanad By Election Result 2024 Updates: وائناڈ میں پرینکا گاندھی بہت بڑی جیت کی طرف گامزن، 3 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی کیرلا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی الیکشن کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔ آج ہفتہ کے روز ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ ابتدائی رجحانوں میں پرینکا گاندھی کوبڑی سبقت حاصل ہوئی ہے اوروہ بہت بڑے فرق سے جیت حاصل کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے اپنے حریف امیدوارکوکافی پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔

وائناڈ سیٹ پربی جے پی تیسرے نمبرپرہے۔ پرینکا گاندھی کو اب تک 519143  ووٹ مل چکے ہیں جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوارستیھان موکیری کو176533  ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح سے پرینکا گاندھی 342610 ووٹوں سے آگے ہیں اورجس طرح سے ووٹوں کی گنتی آگے بڑھ رہی ہے، اس طرح سے ان کی سبقت بھی بڑھتی جارہی ہے۔ پرینکا گاندھی کے خلاف بی جے پی امیدوار نویا ہری داس کو اب تک محض 96422  ووٹ ملے ہیں۔ وہ کانگریس امیدوار پرینکا گاندھی سے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے کم ووٹ حاصل کرپا رہی ہیں۔

کانگریس کی وراثت کو برقرار رکھیں گی پرینکا گاندھی

اس سیٹ سے راہل گاندھی مسلسل دوسری بار 2024 کے عام انتخابات میں جیت کرپارلیمنٹ پہنچے تھے۔ اس بارانہوں نے سی پی آئی (ایم) کی امیدوارعینی راجا کو 3 لاکھ 64 ہزارسے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ راہل گاندھی نے اترپردیش کی رائے بریلی سیٹ سے اپنی رکنیت قائم رکھتے ہوئے وائناڈ سیٹ پراستعفیٰ دے دیا تھا، اس لئے یہاں ہورہے ضمنی الیکشن میں ان کی بہن پرینکا گاندھی پہلی بارانتخابی میدان میں اتری ہیں۔

گزشتہ بارکتنی ہوئی تھی ووٹنگ

گزشتہ الیکشن میں وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر 73.57 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس وقت کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کو کل 6,47,445  ووٹ ملے تھے۔ جبکہ ان کے حریف امیدوارعینی راجا محض 2,83,023 ووٹوں پر سمٹ گئی تھیں۔ اسی طرح سے بی جے پی کے امیدوار کے سریندرن کو محض 141,045 ووٹ ملے تھے۔ اس بار کے ضمنی الیکشن میں کل 16 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہوگیا تھا۔ جنوبی ہندوستان میں کیرلا کے وائناڈ لوک سبھا سیٹ ہائی پروفائل سیٹ رہی ہے۔ 2019 میں راہل گاندھی امیٹھی میں الیکشن ہارنے کے بعد یہاں سے الیکشن لڑے اور جیت کرپارلیمنٹ پہنچے تھے۔ وہ 2024 میں بھی اس سیٹ سے جیتے۔

2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھی جیتے تھے راہل گاندھی

سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں راہل گاندھی نے اس سیٹ پر الیکشن لڑ کر کل 7,06,367 ووٹ حاصل کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق راہل گاندھی کو کل 64.94  فیصدی ووٹ ملے تھے۔ اس وقت دوسرے مقام پر رہے سی پی آئی (مارکسسٹ) کے پی پی سنیرکو محض 2,74,597 ملے تھے۔ اس سیٹ پر سال 2009 اور 2014 میں آنجہانی کانگریس لیڈر ایم آئی شناواس رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ 2018 میں ان کے انتقال کے بعد سال 2019 کے الیکشن میں راہل گاندھی نے اس سیٹ سے نامزدگی داخل کی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago