وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور ہونے کے بعد اب راجیہ سبھا پہنچ چکا ہے ،کل پارلیمنٹ کی کارروائی کا آخری دن ہے اس لئے آج ہی راجیہ سبھا میں اس کو پیش کیا جائے گا اور دوپہر ایک بجے سے اس بل پر بحث کا آغاز ہوگا ۔راجیہ سبھا میں بی جے پی کی طرف سے حکومت کا موقف رکھنے کیلئے ممبران کی ایک لسٹ تیار کی گئی ہے جس میں سدھانشو تریویدی کے بھی نام شامل ہے۔ البتہ ایک بجے سے راجیہ سبھا میں بحث کے بعد رات 8 بجے تک اس بل پر ووٹنگ کا امکان ہے،وہیں بدھ کو لوک سبھا میں حکمراں اور اپوزیشن ارکان کے درمیان کئی گھنٹے تک گرما گرم بحث کے بعددیر رات 2 بجے ووٹنگ کے ذریعے منظور اسے کرلیاگیا۔حکومت اس کو اپنی بڑی کامیابی بتا رہی ہے جبکہ اپوزیشن اس پر چراغ پا ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اس بل کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ایک ایسا ہتھیار ہے جو مسلمانوں کو حاشیہ پر بھیجنے اور ان کے پرسنل لاء اور جائیداد کے حقوق کو غصب کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔راہل نے کہا کہ آج آر ایس ایس، بی جے پی اور ان کے حلیفوں نے مسلمانوں کو نشانہ بنا کر آئین پر حملہ کیا ہے لیکن وہ مستقبل میں دوسری برادریوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی اس قانون کی سختی سے مخالفت کرتی ہے کیونکہ یہ ہندوستان کے بنیادی خیال پر حملہ کرتا ہے اور مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔اس سے قبل بحث میں حصہ لیتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی کہا تھاکہ یہ بل ملک کی سب سے بڑی اقلیتی برادری پر حملہ ہے۔ شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے بل کی مخالفت کی اور بی جے پی کو اصلی ‘ٹکڑے-ٹکڑے’ گینگ قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومت لوگوں کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے بل کو امتیازی اور فرقہ وارانہ قرار دیا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے وقف (ترمیمی) بل 2025 پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کی ایک اور چال ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے رکن پارلیمنٹ وجے کمار ہنسڈک نے وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں کہا کہ اسے بی جے پی نے اپنے کارپوریٹ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لایا ہے۔دوسری جانب سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کیا کہ نئے قانون کے تحت غیر مسلم وقف بورڈ میں مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ شاہ نے کہا کہ کانگریس نے 2014 کے انتخابات سے عین قبل نئی دہلی میں 123وی آئی پی جائیدادیں وقف بورڈ کو عطیہ کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 2013 میں وقف ایکٹ میں ترمیم کرکے ریلوے کی زمین بھی وقف کو عطیہ کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر داخلہ امت شاہ کے پہنچنے سے پہلے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے…
وزیراعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ روایتی سنسکرت سبھاشیت لوگوں کو عمل اور…
کانگریس لیڈر نے نوجوان خواتین، خصوصاً جنریشن زیڈ سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل…
نیرو ڈھانڈا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 118 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی…
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر شروع ہوتے ہی کئی ممالک…
سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے خصوصی گہری نظرثانی (ایس…