قومی

Vishnu Deo Sai takes oath as the Chief Minister of Chhattisgarh: مدھیہ پردیش کے بعد چھتیس گڑھ میں بھی نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری

چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر ویشنو دیو سائے کی آج حلف برداری ہوئی ہے۔ رائے پور میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران نئے وزیراعلیٰ کو چھتیس گڑھ کی گورنر نےحلف دلایا ، ،سی ایم ویشنو کے علاوہ نائب وزیراعلیٰ کے بطور ارون ساو نے حلف اٹھایا۔ قریب ایک درجن اراکین اسمبلی کو وزارت کا حلف دلایا گیا جن کے مابین بہت جلد قلمدان کے تقسیم کا کام بھی عمل میں آئے گا۔حلف برداری کی اس تقریب وزیراعظم نریندر مودی،وزیرداخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل سمیت درجنوں سینئررہنماوں نے شرکت کی۔

دس  دسمبر کو بی جے پی نے اپنے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا تھا۔بی جے پی کے ریاستی صدر ارون ساو اور وجے شرما نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ دارالحکومت رائے پور کے سائنس کالج میں حلف برداری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران بی جے پی کے علاقائی اور قومی سطح کے رہنما موجود تھے۔ حلف برداری میں پی ایم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی کے ریاستی انچارج اوم پرکاش ماتھر، مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ اور ریاستی شریک انچارج نتن نبین نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کے موقع پر سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔

اٹل بہاری واجپائی کے مجسمہ پر پھول چڑھائے

  حلف لینے سے پہلے وشنو دیو سائی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ سائی نے ٹویٹ کیا، “چھتیس گڑھ ریاست کے خالق اور ہم سب کے لیےرغبت کا ذریعہ، اٹل بہاری واجپائی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ میں ہمیشہ اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم رہوں گا جس کے ساتھ بی جے پی حکومت نے چھتیس گڑھ ریاست بنائی تھی۔

حلف اٹھانے سے پہلے والدہ کا آشیرواد لیا

چھتیس گڑھ کے نومنتخب وزیراعلیٰ وشنو دیو سائی  نے حلف اٹھانے سے پہلے وہ اپنی والدہ سے ملاقات کی اور ان کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔ سائی نے اس سلسلے میں ایکس کرتے ہوئے لکھا کہ آج، حلف لینے سے پہلے، انہوں نے چھتیس گڑھ مہاتاری کی خدمت کرنے کے لیے اپنی ماں کے قدموں کو چھوا اور ان کا آشیرواد لیا۔ ماں میری حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے، انہوں نے ہمیشہ مجھے عوامی خدمت کے لیے ترغیب دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

20 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago