قومی

IND vs AUS 4th Test: وراٹ کوہلی ڈبل سنچری سے محروم، 186 رنز بنا کر آؤٹ، ٹیم انڈیا کی اننگز 571 پر ختم

IND vs AUS 4th Test: ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اپنی طویل انتظار کی 28ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ تاہم وہ اپنی ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے۔ کوہلی ہندوستان کے آخری بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 186 رنز کی میراتھن اننگز کھیلی۔ اس سے قبل نومبر 2019 میں انہوں نے ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔ چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستان کی اننگز 571 رنز پر ختم ہوگئی۔ آسٹریلیا کی اس پہلی اننگز کے بل بوتے پر ٹیم انڈیا نے 91 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے 3 رن بنا لیے ہیں۔

کوہلی کو اپنی 28ویں ٹیسٹ سنچری اور اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کی 75ویں سنچری مکمل کرنے میں 42 اننگز اور تین سال سے زیادہ کا وقت لگا۔ کوہلی نے احمد آباد میں 241 گیندوں میں اپنی سنچری بنائی تھی۔ 2012/13 کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 289 گیندوں پر سنچری کے بعد یہ ان کی دوسری سست ترین سنچری تھی۔ کوہلی نے اپنی 186 رنز کی اننگز میں 364 گیندوں کا سامنا کیا۔

احمد آباد ٹیسٹ کے چوتھے دن، کوہلی نے 59 رنز کے ساتھ اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور سست پچ اور آسٹریلیائی اسپن تینوں ناتھن لیون، ٹوڈ مرفی اور میتھیو کوہن مین کی جانب سے کچھ نظم و ضبط والی باؤلنگ کے باوجود سنچری مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں- IPL 2023 Schedule: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کے شیڈول کا ہوا اعلان، افتتاحی میچ میں ان ٹیموں کے درمیان ہوگا مقابلہ

کوہلی نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف اپنی پہلی T20 سنچری بنائی تھی اور گزشتہ دسمبر سے اب تک ون ڈے میں مزید تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں انہوں نے میراتھن اننگز کھیل کر واپسی کی ہے۔

اکشر پٹیل نے نصف سنچری بنائی

چائے کے وقفے کے بعد کوہلی اور اکشر پٹیل نے تیزی سے رنز بنانے شروع کیے۔ کوہلی نے اپنے 150 رنز مکمل کیے تو اکشر پٹیل نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اکشر پٹیل نے 113 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ لیکن اس کے بعد کوئی بھی بلے باز کوہلی کا ساتھ نہیں دے سکا۔ آر اشون صرف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ امیش (0) رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوہلی آخری وکٹ کے طور پر پویلین لوٹ گئے۔ شریئر کے فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستان کی اننگز 571 رنز کے اسکور پر ختم ہوئی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Maratha Reservation: ‘آپ حل تلاش کریں، ہم آپ کے …’، ادھو ٹھاکرے نے مراٹھا ریزرویشن کے متعلق کیا کہا؟

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا-یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ…

10 mins ago

Heavy Rain in Maharashtra:تھانے میں موسلا دھار بارش میں پھنسے 150 سیاح، این ڈی آر ایف نے شروع کیا ریسکیو آپریشن

پہاڑ کا کچھ حصہ ٹریک پر گر گے ،جس کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر سے…

30 mins ago

Giriraj Singh Attack Rahul Ganjhi: گری راج سنگھ نے کہا کہ ملک کی سیاست میں اگر کوئی بڑا کلنک ہے تو وہ راہل گاندھی ہیں

جو لوگ اپنے آپ کو ہندوکہتے ہیں وہ چوبیس گھنٹے تشدد، تشدد، نفرت اور نفرت…

1 hour ago

Kalki 2898 AD Box Office Collection: فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ نے باکس آفس پر مچائی دھوم، 10 دنوں میں کیا اتنے کروڑ کا کلیکشن

کلکی کمائی کے معاملے میں سنی دیول کی فلم ’گدر 2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ…

1 hour ago

India Islamic Cultural Centre Election 2024: کون ہیں ایم آصف حبیب؟ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے الیکشن کو بنا رہے ہیں دلچسپ، دیکھیں ویڈیو

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے الیکشن میں اب تک سات پینل سامنے آچکے ہیں۔ اس…

2 hours ago