قومی

Violence during protest against Waqf law: وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد، مرشدآباد میں 110 سے زائد گرفتار، انٹرنیٹ بند، دفعہ 144 نافذ

مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے نے پُرتشدد رخ اختیار کر لیا، جس کے بعد پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 110 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تشدد سے سب سے زیادہ متاثر مرشدآباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ان علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں جہاں جمعہ کو ہنگامہ پھوٹ پڑا تھا۔ پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پانے کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

احتجاج تشدد میں  کیسے تبدیل ہوگیا ؟

جمعہ کی نماز کے بعد مرشدآباد کے علاوہ مالدہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہُگلی اضلاع میں بھی وَقف قانون کے خلاف مظاہرے ہوئے جن میں تشدد پھوٹ پڑا۔ مختلف مقامات پر مشتعل افراد نے پولیس وین سمیت کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا، سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا اور سڑکوں کو بند کر دیا۔

پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق صرف مرشدآباد کے سُتی اور شمشیرا گنج علاقوں سے بالترتیب 70 اور 41 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہفتے کی صبح اِن علاقوں میں کشیدگی برقرار رہی تاہم کسی نئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ افسران نے بتایا کہ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے علاقے میں مسلسل گشت کیا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی طرح کی غیر مصدقہ اطلاع کو نظرانداز کریں۔ مرشدآباد پولیس کا کہنا ہے کہ امن و قانون کی صورتحال کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے کچلا جائے گا۔

پولیس کی فائرنگ میں ایک نابالغ لڑکا زخمی

دریں اثنا، پولیس نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سُتی میں جھڑپ کے دوران مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ میں ایک نابالغ لڑکا زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے کولکاتا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان اضلاع میں جہاں تشدد ہوا، وہاں مسلم آبادی کا تناسب کافی زیادہ ہے اور نئی وقف ترمیمی قانون کو لے کر عوام میں ناراضی پائی جا رہی ہے۔ عوام کا الزام ہے کہ نیا قانون وقف جائیدادوں پر حکومت کا کنٹرول بڑھاتا ہے اور مذہبی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد معمول کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تاہم فی الحال مرشدآباد میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا فیصلہ حالات کی بہتری کے بعد کیا جائے گا۔

مغربی بنگال کے گورنر نے حکومت سے کی یہ اپیل

مغربی بنگال کے گورنر C.V. آنند بوس نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ حساس علاقوں میں گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں خدشہ تھا، اس لیے ہم نے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے بھی معلومات شیئر کی تھیں۔

کئی ٹرینیں منسوخ

اس مظاہرے کے بعد ریلوے کو کئی ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ ایسٹرن ریلوے نے ایکس پر کہا، “(11 اپریل 2025) مشرقی ریلوے کے عظیم گنج – نیو فرکا روٹ پر ریل خدمات میں خلل پڑا۔ تقریبا 5000 لوگ دوپہر 2:46 بجے دھولی گنگا اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے۔ بلال پور اسٹیشن پر کیونکہ آگے کا راستہ صاف نہیں ہے۔ ریلوے پولیس، جی آر پی اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مظاہرین سے بات کر رہی تھی۔ ریلوے نے کہا کہ اس طرح ٹرینوں کو روکنے سے مسافروں کو کافی پریشانی ہوتی ہے اور ٹرین کے اوقات میں بھی خلل پڑتا ہے۔

بی ایس ایف تعینات

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بی ایس ایف کے ڈی آئی جی اور جنوبی بنگال فرنٹیئر کے پی آر او نیلوپتل کمار پانڈے نے بتایا کہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف آج جنگی پور، مرشد آباد میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ اچانک ہجوم قابو سے باہر ہو گیا جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی۔ بی ایس ایف نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر مثبت قدم اٹھایا۔ انتظامیہ کی مدد کے لیے بی ایس ایف کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان بحال کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

1 hour ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

3 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

4 hours ago