قومی

Violence during Holi procession in Giridih: جھارکھنڈ کے گریڈیہہ میں ہولی کے جلوس کے دوران تشدد، کئی گاڑیاں نذر آتش

جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں جمعہ کو ہولی کے جشن کے دوران دو برادریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں کئی گاڑیوں جلا دی گئی ہیں۔ اے این آئی کی خبر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہولی کے لیے نکالا جانے والا جلوس گریڈیہہ کے گھوڑتھمبا چوک کے قریب ایک سڑک سے گزر رہا تھا۔ وہاں دو برادریوں کے افراد کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا جو بعد میں تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔

پولیس نے کیا کہا؟

اے این آئی نے نامعلوم اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے مقامی حکامد کی مداخلت سے پہلے تقریباً ایک گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔ تاہم گریڈیہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بمل کمار نے کہا کہ کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سمیتا کماری نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ چند ’’سماج دشمن‘‘ عناصر نے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی، جس وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

کماری نے بتایا ’’ہولی کی تقریبات کے دوران، کچھ سماج دشمن عناصر نے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی، لیکن اب صورت حال قابو میں ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ سماج دشمن عناصر نے چند گاڑیوں کو آگ لگا دی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ تشدد کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

اپوزیشن نے اٹھائے سوال

دریں اثنا جھارکھنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ بابولال مرانڈی نے کہا کہ ریاست میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی قیادت والی حکومت کو صورت حال پر سیاست کرنے کے بجائے اس پر قابو پانا چاہیے۔ مرانڈی نے کہا ’’یہ انتہائی تشویشناک ہے۔ حکومت امن و امان برقرار رکھنے کی بات کرتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…

25 minutes ago

IRCTC Case: آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو خاندان کی مشکلیں بڑھیں، لالو، رابڑی اور تیجسوی کی کل عدالت میں پیشی

IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…

47 minutes ago

Raja Warring met Rahul Gandhi: پنجاب کانگریس میں بڑی تبدیلی، امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے راہل گاندھی کو سونپا استعفیٰ

امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے…

1 hour ago

The Altruistic Saint of Indian Politics: ہندوستانی سیاست کے بے لوث درویش لال بہادر شاستری

لال بہادر شاستری نے اقتدار کی بلند ترین منزل پر پہنچ کر بھی عام آدمی…

2 hours ago