وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز مغربی بنگال کے صنعتی شہر درگاپور میں 5400 کروڑ روپے سے زائد کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے حکومتی عزم کو دہرایا اور ریاست کے عوام کو ان منصوبوں کی تکمیل پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’’آج درگاپور اور رگھوناتھ پور کی فیکٹریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں 1500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ میں مغربی بنگال کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم ’وِکست بھارت 2047‘ کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہمارا راستہ ہے: ترقی کے ذریعے بااختیاری، روزگار کے ذریعے خود انحصاری، اور حساسیت کے ذریعے خوش انتظام حکمرانی۔‘‘
وزیراعظم نے درگاپور کو نہ صرف اسٹیل سٹی بلکہ ملک کی محنت کش قوت کا ایک بڑا مرکز قرار دیا، بلکہ انھوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے درگاپور کی شناخت مزید مضبوط ہوگی اور مغربی بنگال ’میک اِن انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کے منصوبے کے ساتھ ترقی کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ترقیاتی کام نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
پوری دنیا کر رہی ہے ’وکست بھارت 2047‘ کی بات: پی ایم مودی
انھوں نے بھارت میں تیزی سے ہونے والی انفرا اسٹرکچر ترقی کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج دنیا ’وِکست بھارت‘ کے عزم کی بات کر رہی ہے، اس کی وجہ وہ تبدیلیاں ہیں جو بھارت میں دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل، فزیکل اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں جو ترقی ہوئی ہے، اس کا فائدہ ہر ریاست، بشمول مغربی بنگال، کو ہو رہا ہے۔‘‘
وزیراعظم نے مغربی بنگال میں ریل کنیکٹیویٹی میں بہتری کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں وندے بھارت ٹرینوں کی بڑی تعداد، کولکاتہ میٹرو کی توسیع، نئی ریل لائنوں کی تعمیر اور اسٹیشنوں کی جدید کاری کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ آج کے دن دو نئے ریل اوور برجز بھی ریاست کے حوالے کیے گئے۔
وزیراعظم نے ’اُڑان یوجنا‘ کے تحت ہوائی سفر کی سہولتوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پانچ لاکھ سے زائد مسافر اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں استعمال ہونے والے خام مال کی تیاری میں بھی بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور مختلف توانائی مراکز پر مسلسل ہونے والے حملوں نے…
کمپنی نے بتایا کہ نیو ویل گیس (این ڈبلیو جی) اور ہائی پریشر ہائی ٹمپریچر…
وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ فروری 1993 میں ان کی گرو دیو سے ملاقات…
نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…
جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…
فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…