کرنل صوفیہ قریشی پر توہین آمیز تبصرہ کرنے والے وزیر وجے شاہ کی گرفتاری پر روک جاری رہے گی۔
نئی دہلی: کرنل صوفیہ قریشی پر قابل اعتراض بیان دینے کے معاملے میں مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وجے شاہ کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں پہلی اسٹیٹس رپورٹ داخل کردی ہے۔ ایس آئی ٹی نے اپنی پہلی رپورٹ سیل بند لفافے میں داخل کی ہے۔ ایس آئی ٹی نے مختلف حقائق کو کھنگالا ہے۔ ویڈیو فوٹیج کی تصدیق بھی کرائی گئی ہے۔ سپریم کورٹ 28 مئی کو رپورٹ پر غور کرے گا۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی تشکیل کرکے معاملے کی جانچ کا ذمہ سونپا تھا۔ ایس آئی ٹی کے سربراہ ساگرجون کے پولیس انسپکٹر جنرل پرمود ورما ہیں۔ جبکہ اسپیشل آرمڈ فورس کے ڈی آئی جی کلیان چکرورتی اورڈنڈوری سپرنٹنڈنٹ آف پولیس واہنی سنگھ ممبرہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ قبائلی امورکے وزیر وجے شاہ نے 12 مئی کوایک تقریرکے دوران کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔
14 مئی کو وزیرکے خلاف درج ہوئی تھی ایف آئی آر
ان کے بیان کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ مچا۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر مدھیہ پردیش پولیس نے 14 مئی کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ہائی کورٹ نے وزیر کے متنازعہ تبصرہ پرازخود نوٹس لیا تھا۔ وجے شاہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 152, 196 (1) بی اور 197 (1) (سی) کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے…
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…
ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…