نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر۔ (فائل فوٹو)
نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے پیر کو ملک کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سیاسی ماحول ہندوستانی جمہوریت اور سماجی صحت کے لیے سازگار نہیں ہے۔ جے پور کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ’راجستھان پرگتی شیل منچ‘ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ آج کے سیاسی مباحث کی شدت اور لہجہ ملک کے جمہوری اور سماجی تانے بانے کے لیے نقصان دہ ہے۔
سیاسی حریف کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر نے کہا کہ نہ وہ خود کسی کا دباؤ قبول کرتے ہیں اور نہ ہی کسی پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج کی سیاست کا ماحول اور شدت نہ تو ہماری جمہوریت کے لیے موزوں ہے اور نہ ہی ہماری قدیم تہذیبی اقدار کے مطابق ہے۔ سیاسی حریف دشمن نہیں ہیں۔ دشمن سرحدوں کے پار ہو سکتے ہیں لیکن ملک کے اندر کوئی دشمن نہیں ہونا چاہیے۔‘‘
قانونی اداروں کے تقدس سے نہیں ہونا چاہیے کوئی سمجھوتہ: جگدیپ دھنکھر
انھوں نے قانون سازی کے حوالے سے بھی بات کی اور خبردار کیا کہ مقننہ کے اندر قانون سازوں کے طرز عمل سے عوام کی ناراضگی جمہوری اداروں پر اعتماد کو ختم کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ دیکھنا تشویش ناک ہے کہ جمہوریت کے مندروں میں کیا ہو رہا ہے۔ اگر ان اداروں کے تقدس سے سمجھوتہ کیا گیا تو لوگ متبادل تلاش کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ سابق قانون ساز عوامی گفتگو کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مسٹر دھنکھر نے نوٹ کیا کہ آئینی حکام کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خاص طور پر جب ریاستی اور مرکزی حکومتیں مختلف سیاسی اداروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایسی ریاست میں گورنر ایک آسان پنچنگ بیگ بن جاتا ہے۔ یہاں تک کہ نائب صدر اور صدر کو بھی اس میں کھینچا جا رہا ہے۔ میری نظر میں، یہ منصفانہ نہیں ہے۔‘‘
صحت مند اپوزیشن نہایت اہم: نائب صدر دھنکھر
وہیں صحت مند اپوزیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے نہ کہ مخالف۔ انھوں نے کھلے اظہار اور مکالمے کی وکالت کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’اظہار جمہوریت کی روح ہے۔ لیکن جب اظہار جابرانہ، عدم برداشت یا مخالف خیالات کو مسترد کرنے والا ہو جاتا ہے، تو یہ اپنا معنی کھو بیٹھتا ہے۔ تعمیری بحث ضروری ہے۔ دوسروں کی بات سننے سے اپنے خیالات کو تقویت ملتی ہے۔‘‘ اس دوران راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ باگاڑے نے بھی اس پروگرام سے خطاب کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نے گجرات کی ایک منفرد پہل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا…
من کی بات‘ کی 138ویں قسط میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج 27…
’سریلا سفر-30‘ کے ذریعے بالی ووڈ کی ان میلوڈیز کو یاد کیا جاتا ہے جو…
دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…
اپنے امریکہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے…
انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…