بھارت ایکسپریس۔
Vande Bharat Accident: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن سے دہلی کی طرف آرہی وندے بھارت ٹرین بڑے حادثے کا شکارہوگیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، ٹرین کے کوچ نمبرسی-14 میں آگ لگی۔ آتشزدگی کی اطلاع پاکرمسافروں میں افراتفری مچ گئی اورٹرین کو درمیان میں روک کرہی مسافروں کواتارنا پڑا اورپھرآگ پرقابوپایا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ بھوپال سے حضرت نظام الدین چلنے والی وندے بھارت ٹرین (20171) پیر کی صبح 5:40 بجے بھوپال ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔ اس دوران ٹرین کے کوچ نمبر سی 14 میں آگ لگ گئی۔ وہیں اس کوچ میں تقریباً 36 مسافرسوار تھے، جنہیں آناً فاناً میں اتارا گیا۔
کوچ کے بیٹری سے لگی آگ
اس معاملے میں مسافروں کا کہنا ہے کہ آگ کے کوچ کے بیٹری کی وجہ سے لگی ہے۔ وندے بھارت پیر کی صبح 5:40 بجے بھوپال-حضرت نظام الدین سے روانہ ہوئی۔ بینا ریلوے اسٹیشن سے پہلے ہی کروائی کیتھورا میں ٹرین کے کوچ نمبرسی-14 میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے مسافروں میں ہنگامہ مچ گیا۔ تبھی ٹرین کو کروائی کیتھورا اسٹیشن پرروک گیا اورکوچ میں سوار سبھی 36 مسافروں کوآناً فاناً میں نیچے اتارا گیا۔ موقع پر بینا سے فائربریگیڈ کی ٹیم پہنچی اورآگ پرقابو پالیا۔
ٹرین میں وی آئی پی بھی تھے سوار
موصولہ اطلاع کے مطابق، بھوپال سے دہلی جارہی اس وندے بھارت ایکسپریس میں وی آئی پی لوگ سفرکر رہے تھے۔ اس ٹرین میں مدھیہ پردیش کانگریس کے سابق صدر اجے سنگھ اور بھوپال کے سابق ڈی ایم اور وزیرداخلہ نروتم مشرا کے داماد اویناش لوانیا سمیت کئی دیگر وی آئی پی موجود تھے۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے کے افسران کے مطابق، جانچ کے بعد جلد ہی ٹرین کو روانہ کردیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…