بھارت اکسپریس۔
Blogger Amelia German: مشہور ٹریول بلاگرامیلیا جرمن حال ہی میں کشمیر گھومنے آئی تھی۔ انہوں نے وادی کے شاندار سفر کے تجربے کو شیئر کیا ہے۔ بلاگر نے کہا کہ یہ ’گھر سے دور گھر‘ جیسا ہی تھا۔ بنیادی طور پر برطانیہ کی رہنے والی بلاگر امیلیا کشمیر ہجرت کے دوران یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے کافی متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کشمیریوں کی تعریف کی ہے۔
”مجھے جان محمد نے کشمیر آنے کے لئے مدعو کیا تھا۔ وہ سیاحت کا کاروبارچلا رہے ہیں۔ تقریباً 12 سال تک عمان میں رہنے کے بعد جان محمد اپنے وطن واپس آگئے۔ اب وہ عمانی لوگوں کو کشمیر بلاتے ہیں۔ جان محمد 12 سال تک عمان میں مقیم رہے اورکشمیری مسر بیچتے رہے، جسے وہ کشمیرمیں اپنے گھر پر بناتے ہیں۔ انہوں نے مجھے کشمیرکی فطرت، خوبصورتی، ثقافت اورزندگی کو دیکھنے کے لئے مدعو کیا تھا۔“
واضح رہے کہ امیلیا کشمیر آتے ہی سیدھے وسطی کشمیر بڈگام ضلع کے ماگام علاقے میں جان محمد کے گھر گئیں۔ امیلیا کئی دنوں تک جان محمد کی فیملی کے ساتھ ہی رہیں۔ یہاں انہوں نے کشمیری ذائقوں کا لطف اٹھایا۔ جان محمد کی فیملی نے بھی امیلیا جرمن کو کشمیری مہمان نوازی کا تجربہ کرایا۔
امیلیا جرمن نے شیئر کیا اپنا تجربہ
”میں جان محمد کی فیملی کے ساتھ کشمیر کا سفر کر رہی تھی۔ میں ان کے ساتھ ہی کشمیر میں رہی۔ حالانکہ مجھے یہاں کی سیکورٹی کی صورتحال کے سبب تشویش کا اظہار کیا، لیکن کشمیر کا خوبصورت موسم اور وہاں کی قدرتی اور فطری خوبصورتی کے سبب یہ خدشہ بھی دور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے لوگوں کو بتایا کہ میں کشمیر جانا چاہتی ہوں تو لوگوں نے مجھے سوال کیا کہ کیا یہ محفوظ ہے۔ حالانکہ میں نے اپنے میزبان پر بھروسہ ظاہر کیا کہ وہ مجھے کہیں بھی غیرمحفوظ طریقے سے نہیں لائیں گے۔“
بھارت اکسپریس۔
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…