قومی

PMAY transforms lives in Bihar’s Vaishali: بہار کے ویشالی میں پردھان منتری آواس یوجنا نے بدلی غریبوں کی زندگی، لوگوں نے ادا کیا پی ایم مودی کا شکریہ

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی فلیگ شپ اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا (PMAY) اپنے ’’سب کے لیے گھر‘‘ کے وعدے پر مسلسل عمل پیرا ہے۔ بہار کے ویشالی ضلع میں اس اسکیم کے تحت متعدد غریب خاندانوں کو کچی جھونپڑیوں کی جگہ محفوظ اور پکے گھر فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ تبدیلی نہ صرف ان کی رہائش کو بہتر بنانے کا باعث بنی ہے بلکہ انھیں سخت موسمی حالات سے تحفظ بھی فراہم کیا ہے۔

فائدہ اٹھانے والوں نے ادا کیا پی ایم مودی کا شکریہ

اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں میں سے ایک بندیشور ساہنی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلے جب بارش ہوتی تو پورا گھر ٹپکتا تھا، بچوں کو بچانا مشکل ہو جاتا تھا۔ لیکن پی ایم آواس یوجنا کی بدولت ہمیں پکا مکان ملا۔ آج میرا خاندان سکون سے زندگی گزار رہا ہے۔‘‘ انھوں نے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ہم جیسے غریبوں کے لیے یہ اسکیم کسی نعمت سے کم نہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مودی جی اسی طرح ضرورت مندوں کے لیے اور بھی اسکیمیں لاتے رہیں گے۔‘‘

وہیں ایک اور مستفید سریش ساہنی نے کہا کہ ’’پہلا گھر اتنا کمزور تھا کہ نہ بارش سے بچا سکتا تھا، نہ سردی سے۔ لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے۔ بچے اچھے ماحول میں پڑھتے ہیں اور ہمارا خاندان خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔‘‘ ان تاثرات کی روشنی میں ویشالی جیسے اضلاع میں پی ایم آواس یوجنا کا اثر یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ صرف ایک رہائشی اسکیم نہیں بلکہ ایک باعزت زندگی کی علامت ہے۔ یہ اسکیم دیہی بھارت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو بااختیار بناتے ہوئے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ ویشالی میں یہ تبدیلی اس کی نمایاں مثال ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago