قومی

Gujarat Bridge Collapsed: گجرات پُل حادثے میں اب تک 15 افراد کی موت، 3 لاپتہ، بڑودرہ کلکٹر نے ابھی تک ٹینکر لٹکنے کی وجہ بتائی

گجرات کے بڑودرہ اورآنند کوجوڑنے والا گمبھیرا پُل بدھ (9 جولائی) کواچانک بیچ سے ٹوٹ گیا۔ اس دردناک حادثے میں اب تک 15 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ تین لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے مسلسل راحت اوربچاؤکا کام تیزی سے جاری ہے اورلاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ بڑودرہ کے پردا علاقے میں یہ حادثہ اس وقت ہوا، جب پُل پرکئی گاڑیاں گزررہی تھیں۔

این ڈی آرایف، ایس ڈی آرایف مسلسل چلا رہی ہے ریسکیوآپریشن: انل دھمیلیا

بڑودرہ کلکٹرانل دھمیلیا نے آج (10 جولائی) کوجائے حادثہ کا دورہ کرکے صورتحال کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ آج تین اورلاش برآمد کی گئی ہیں، جس سے مہلوکین کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ این ڈی آرایف اورایس ڈی آرایف کی ٹیمیں جائے حادثہ سے لے کرتقریباً 4 کلو میٹرنیچے تک تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔ حادثے کے وقت دوگاڑیاں پُل کے ساتھ نیچے گری تھی، جواب کیچڑمیں پھنسی ہوئی ہیں۔ ان گاڑیوں کی جانکاری جمع کرنے کے لئے مقامی لوگوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

لٹک رہے پُل پرکیا بولے کلکٹر؟

بڑودرہ کے کلکٹرنے جانکاری دی ہے کہ جائے حادثہ پرایک خالی ٹینکرپُل سے لٹک رہا ہے۔ اس کے نیچے بچاؤکام چل رہا ہے، اس لئے اسے ہلانا خطرے والا ہوسکتا ہے۔ ٹینکرکومستحکم کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ راحت بچاؤکام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ مسلسل ہو رہی بارش کے سبب ندی میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے، جس سے تلاش اوربچاؤکام میں اضافی احتیاط اپنائی جا رہی ہے۔

ایس ڈی آرایف اور این ڈی آرایف کی ٹیمیں تلاشی مہم میں مصروف 

انتظامیہ اورراحت بچاؤکا کام کرنے والی ایجنسیوں کے افسرمسلسل جائے حادثہ پرموجود ہیں اورہرسطح پرکوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایس ڈی آرایف اوراین ڈی آرایف کی ٹیموں نے آج دوسرے دن بھی پورے علاقے میں تلاشی اورراحت مہم جاری رکھی۔ مقامی لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ لاپتہ لوگوں کا جلد ازجلد پتہ لگایا جاسکے۔ حکومت کی طرف سے مہلوکین کے اہل خانہ کومعاوضہ دینے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کیا معاوضے کا اعلان

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ گجرات کے بڑودرا ضلع میں پُل گرنے سے جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، جنہوں نے اپنے پیاروں کوکھودیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے تمام مہلوکین کے لواحقین کو2 لاکھ روپئے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ زخمیوں کو50 ہزارروپئے دیئے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

2 hours ago