Ghosi Assembly By-Election: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار دارا سنگھ چوہان نے بدھ کے روز اتر پردیش کی گھوسی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ چوہان نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ گھوسی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب چوہان کے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ چوہان نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار کے طور پر اس سیٹ سے اسمبلی انتخابات 2022 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد بی جے پی نے چوہان کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
دوسری طرف، ایس پی لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کو جھٹکا دینے کی کوشش کرے گی اور ریاست میں اپنے بنیادی ووٹروں کو ایک مضبوط پیغام بھیجنے کی کوشش کرے گی۔ ریاست کی 403 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کے پاس 255 ایم ایل اے ہیں، جب کہ اس کے اتحادی اپنا دل (سونی لال) اور نشاد پارٹی کے پاس بالترتیب 13 ایم ایل اے اور چھ ایم ایل اے ہیں۔ بی جے پی کی نئی اتحادی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) کے اسمبلی میں چھ ایم ایل اے ہیں۔ ایس پی کے پاس 108 ایم ایل اے ہیں جبکہ اس کی اتحادی راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے پاس نو ہیں۔ کانگریس اور جنستہ دل لوک تانترک کے پاس 2-2 ایم ایل اے ہیں جبکہ بی ایس پی کا ایک ایم ایل اے ہے۔ اسمبلی میں ایک سیٹ (گھوسی) خالی ہے۔
ایس پی نے راجپوت سدھاکر سنگھ کو بنایا اپنا امیدوار
پوروانچل کے گھوسی اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’ (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کی تشکیل اور پوروانچل میں بااثر سمجھے جانے والی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے بی جے پی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں شامل ہونے کے بعد ریاست میں یہ پہلا انتخاب ہے۔ ایس پی نے اتوار کے روز راجپوت سدھاکر سنگھ کو گھوسی اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا۔ اگلے ہی دن بی جے پی نے دارا سنگھ چوہان کو میدان میں اتارنے کا اعلان کر دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…