قومی

Welcome ceremony for Acharya Pawan Tripathi: اتر بھارتیہ سیوا سنگھ کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد، بی جے پی کے نومنتخب مہامنتری آچاریہ پون تریپاٹھی ہوئے شامل

ممبئی: ملاڈ ویسٹ میں واقع اتر بھارتیہ سیوا سنگھ کے زیرِ اہتمام بھارتیہ جنتا پارٹی ممبئی کے نومنتخب مہامنتری اور شری سدھی ونایک مندر ٹرسٹ کے خزانچی آچاریہ پون تریپاٹھی کا پرتپاک اور شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ثقافتی پیشکشیں اور موسیقی کے دلکش پروگرام بھی شامل تھے، جن میں سماج کے تمام طبقات نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا یووا مورچہ ممبئی کے صدر تیجندر سنگھ تیوَانہ خصوصی طور پر موجود تھے۔ تقریب میں اتر بھارتیہ سماج کے سینئر معززین، ممتاز لیڈران، سماجی کارکنان، تنظیم کے عہدے داران اور نمائندگان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں آچاریہ پون تریپاٹھی نے اتر بھارتیہ سیوا سنگھ اور تمام مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے کہا، ’’اتر بھارتیہ سماج ممبئی کی روح ہے۔ یہ شہر اتر بھارتیوں کی محنت، تہذیب اور ثقافت سے ہی روشن ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی مدبرانہ قیادت میں ممبئی کا ہمہ جہتی اور پائیدار ترقی کی جانب سفر جاری ہے۔ ان کی دور اندیش پالیسیوں کے سبب بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ، رہائش اور روزگار کے شعبوں میں شاندار پیش رفت ہوئی ہے۔ ممبئی آج ایک جدید، خود کفیل اور ثقافتی ورثے سے بھرپور میٹرو سٹی کے طور پر ابھر رہا ہے، اور وزیر اعلیٰ کے رہنمائی میں اتر بھارتی سماج کی ترقی اور سلامتی یقینی ہے۔‘‘

انہوں نے اتر بھارتی سماج کے سماجی، ثقافتی اور معاشی کردار کی ستائش کی اور یقین دلایا کہ پارٹی ہمیشہ سماج کی تجاویز پر سنجیدگی سے کام کرتی آئی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے موجود اتر بھارتی باشندگان سے اپیل کی کہ وہ ممبئی میں بی جے پی کو مزید مضبوط بنائیں۔

تقریب میں اتر بھارتی سماج کے اہم رہنما آر یو سنگھ، برجیش سنگھ، یوگیش ورما سمیت متعدد معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر اتر بھارتیہ سیوا سنگھ کے عہدے داران نے آچاریہ پون تریپاٹھی کو شال، مومینٹو اور گلدستہ پیش کر کے ان کا اعزاز کیا۔ مقررین نے آچاریہ کی قیادت، سماجی خدمت اور شمالی ہندوستانی سماج کے لیے کوششوں کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی سماج کے اتحاد، بیداری اور ترقی میں ان کی فعال قیادت سے توقع ظاہر کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

1 hour ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

1 hour ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

2 hours ago