قومی

Donald Trump In China: چین پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے نہیں آئے شی جنپنگ، ڈریگن کا دنیا کو سیدھا پیغام

امریکی صدراپنے دوروزہ دورے پرچین پہنچ گئے ہیں، لیکن سب سے اہم اوردلچسپ خبریہ رہی کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریسیو کرنے ان کے ہم منصب شی جنپنگ نہیں آئے۔ صدر سمیت امریکی وفد کو بیجنگ میں نائب صدر ہان جھینگ نے ریسیو کیا۔ ساتھ ہی ان کا ایئرپورٹ پروالہانہ استقبال کیا۔ حالانکہ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ جتنے بھی ملک گئے ہیں، وہاں ان کا زیادہ استقبال ہیڈ آف اسٹیٹ نے ہی کیا ہے۔ ایسے میں شی جنپنگ کا نہ پہنچنا بتاتا ہے کہ چین نے دنیا کو اس بات چیت سے متعلق ایک سفارتی اشارہ کردیا ہے۔ دوسری جانب، یہاں ڈونلڈ ٹرمپ ایئر فورس ون طیارے سے چین پہنچے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ٹرمپ کا استقبال چینی نائب صدر نے کیا۔ نائب صدر ژینگ کے ساتھ ہوائی اڈے پر بیجنگ میں امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈریو، امریکہ میں چین کے سفیر ژی فینگ اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر برائے خارجہ امور ما ژاؤسو بھی موجود تھے۔ چین نے استقبال کے لیے سفید اور نیلے رنگ کی وردیوں میں ملبوس 300 نوجوانوں کو تعینات کیا۔ ٹرمپ کے استقبال کے لیے ایک بینڈ بھی موجود تھا۔

شی جنپنگ کا 2009 میں امریکی صدراوباما نے کیا خیرمقدم

2017 کے بعد ٹرمپ کا چین کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ دوسری بار صدر بننے کے بعد سے، ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات، اسرائیل، سعودی عرب، اور قطر جیسے ممالک کا دورہ کیا ہے، جہاں متعلقہ سربراہان مملکت نے ان کا استقبال کیا ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک میں امریکی صدر کے استقبال کے لیے کوئی سربراہ مملکت موجود نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے یہ اس لئے بھی بے عزتی ہے، کیونکہ امریکہ سے نکلتے وقت انہوں نے شی جنپنگ کے شان میں جم کرقصیدے پڑھے تھے۔

شی جنپنگ کیوں نہیں گئے؟

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، پروٹوکول کے تحت صدر کو ایئرپورٹ پراستقبال کے لئے وزیرخارجہ کو جانا تھا۔ سال 2017 میں جب ٹرمپ بیجنگ آئے تھے تب بھی وہاں پرایک محکمہ خارجہ کے افسرہی گئے تھے، لیکن اس بارشی جنپنگ نے نائب صدرکو بھیجا تاکہ ٹرمپ خوش ہوجائے۔ شی جنپنگ کسی بھی لیڈرکا استقبال خود ایئرپورٹ پرجاکر نہیں کرتے ہیں۔ ٹرمپ سے پہلے پتن اورکم جونگ ان چین گئے تھے۔ ان لیڈران کا استقبال بھی شی جنپنگ نے ایئرپورٹ جاکرنیہں کیا۔ سال 2009 میں آخری بارشی جنپنگ کو امریکی صدرکوایئرپورٹ پراستقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس وقت شی جنپنگ چین کے نائب صدر تھے اوروہ اوبامہ کو لینے کے لئے ایئرپورٹ پرگئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

8 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

10 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

10 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

11 hours ago