بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: عالمی امور پرمرکوز امریکی میگزین کے ایک مضمون میں مشرق وسطیٰ میں ہندوستان کے ایک ‘بڑے کھلاڑی’ کے طور پر ابھرنے کو خطے میں برسوں میں سب سےزیادہ قابل توجہ اور دلچسپ جغرافیائی سیاسی پیش رفت قراردیا گیا ہے۔ اس تحریرمیں اسرائیل، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سمیت خطے کے بڑے ممالک کے ساتھ نئی دہلی کے گہرے اوربڑھتے ہوئے تعلقات کو اجاگرکیا گیا ہے، تاکہ اس بات کو واضح کیاجا سکے کہ ہندوستان کے مقام کا ارتقاء، بدلتے ہوئے بین الاقوامی نظام اورخواہش کی عکاسی کرتا ہے اورشاید بے تابی کا بھی- جوان اقوام کو نئی کثیرقطبیت سے فائدہ اٹھانے میں مضمرنظرآتا ہے۔
مضمون کے مصنف اسٹیون اے کک نے دلیل دی ہے کہ امریکہ اس ترقی کے بارے میں بہت کم کردار ادا کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ اسکے بجائےوہ ایک طریقے سے اس سے فائدہ بھی اٹھا سکتا ہے۔ ”اگر امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے شراکت دار،امریکہ کے متبادل کی تلاش کر رہے ہیں، تو یہ بہتر ہوگا کہ وہ ہندوستان کو اپنےانتخاب میں شامل کریں”۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ”امریکہ اب خطے میں غیر متنازعہ بڑی طاقت بن کر نہیں رہ سکتا، لیکن جب تک کہ ہندوستان، مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کو وسعت دیتا ہے، اس وقت تک نہ تو روس اور نہ ہی چین یہ کردار ادا کر سکتے ہیں”۔ مصنف نے تقریباً ایک دہائی قبل اپنے ہندوستان کے دورے کی یاددہانی کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس وقت جس باتکو محسوس کرکے حیرت ہوئی تھی وہ یہ احساس تھا کہ ہندوستانی، مشرق وسطیٰ میں کوئی بڑا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تھے۔ تاہم،انہوں نے کہا کہ ان کے سفر کے 10 سالوں کے بعد کے عرصےمیں، حالات بدل گئے ہیں۔
کک نے تحریر کیا کہ”اب جبکہ امریکی حکام اور تجزیہ کار، چین کے ہر سفارتی اقدام پر جنون میں مبتلا ہیں اور مشرق وسطیٰ میں چینی سرمایہ کاری کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، تو ایسے حالات میں واشنگٹن، برسوں میں خطے میں سب سے زیادہ اہم اوردلچسپ جغرافیائی سیاسی پیش رفت کو نظر انداز کر رہا ہے: اور وہ ہے ہندوستان کا مشرق وسطی ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر ابھرنا”۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ جب خلیج کی بات آتی ہے تو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جارحانہ انداز میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینےکی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ یہ ایک انتہائی اہم تبدیلی ہے کیونکہ دونوں ممالک، بالخصوص سعودی عرب نے، طویل عرصے تک پاکستان کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی توجہ کا محور اسلامی انتہا پسندی پر قابو پانے کے مشترکہ مفادات کی وجہ سے ہے، لیکن اکثریتی زوراقتصادی ہے۔ مضمون میں، ہندوستان اور دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتےہوئے اقتصادی تعلقات کو نمایاں کرنے کے لیے روشنی ڈالی ہے۔ مضمون میں اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط تعلقات کے بارے میں تحریر کیا گیا ہے کہ دونو ں ملکوں کے درمیان تعلقات، اس وقت شاید خطے میں نئی دہلی کے تعلقات میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔
ان تعلقات نے،سنہ2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی سربراہ حکومت بننے کے بعد اور ایک سال بعد ہیان کے ہم منصب بنجامن نیتن یاہو کے ذریعہ ہندوستان کا دورہ کرنے کے بعد، مختلف شعبوں،خاص طور پر ہائی ٹیک اور دفاع میں تیزی سے فروغ حاصل کیا ہے۔ ماضی میں، ہندوستان کی کاروباری برادری نے اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے سے کنارہ کشی اختیار کی،جس کی وجہ ملک کی چھوٹی مارکیٹ اور متنازعہ سیاست (ہندوستان میں بہت سے لوگوں کے لیے) سمجھی جاتی تھی۔ کک کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں، اڈانی گروپ اور ایک اسرائیلی شراکت دار نے، حیفا بندرگاہ کے لیے 1.2ارب امریکی ڈالر کا ٹینڈر حاصل کیاتھا اور مزید برآں بھارت-اسرائیل آزاد تجارتی معاہدے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔ مضمون میں مزید کہاگیا ہے کہ”یقیناً، ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات پیچیدہ ہیں۔ ہندوستان فلسطینیوں کی حمایت میں ثابت قدم ہے؛ اسکےایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، جس سے ہندوستان نے کافی مقدار میں تیل خریدا ہے؛ اور ہندوستانی اشرافیہ کا رجحان اسرائیل کو ،ملک کےاپنے نوآبادیاتی تجربہ کےتناظر میں اسرائیل کے تقطہ نظر کے ذریعے دیکھنا ہے”۔
مودی کے مصر کےحالیہ دو روزہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، مضمون نگار نے کہا ہےکہ تمام اقدامات سے، یہ مصری-ہندوستانی محبت کے سلسلے کی ایک جاری کڑی ہے، جو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ہندوستان کی 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی بننے کے تقریباً چھ ماہ بعد ہوا ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، السیسی کا یہ نئی دہلی کا تیسرا دورہ تھا۔ مضمون میں مزید کہا گیا کہ چینیوں کی طرح ہی، ہندوستانی بھی مصر کو ایک ایسا گیٹ وے سمجھتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنا سازوسامان افریقہ اور یورپ بھیجنا چاہتےہیں۔
مصنف نے تحریر کیا ہے کہ یہ امریکی پالیسی سازوں اور تجزیہ کاروں کے لیے پرکشش ہے کہ وہ چین کے ساتھ بڑی طاقت کے مقابلے کے تناظر کے ذریعے، خطے میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا مشاہدہ کریں۔ اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ لیے ایک اضافی متبادل قوت، مشرق وسطیٰ میں مددگار ثابت ہو گی، کیونکہ بائیڈن انتظامیہ خطے پر زور برقرار رکھنے سے بالا تر ، اسے چین پر قابو پانے کے مواقع کے طور پر مانتی ہے۔”اور جون کے آخر میں مودی کا واشنگٹن کا دورہ بھی ایک محبت کا میلہ تھا، جس میں سرکاری عشائیہ اور کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی شامل تھا”۔
کک کا استدلال ہےکہ امریکہ- بھارت تعلقات کی تمام مثبت لہروں کے لیے، ایسا لگتا ہے کہ،ہندوستان اسی طرح کا جامع شراکت داربننا چاہتا ہے، جس کاتصور امریکہ کرتا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ جب مشرق وسطیٰ کی بات آتی ہے، تو ہندوستان، ایران کے معاملہ پر امریکہ اور اسرائیل سے تیزی سے دور ہو جاتا ہے، لہذا واشنگٹن کوبھی اس ضمن میں اپنی توقعات کو کم کرنا چاہیے کہ مشرق وسطیٰ میں ہندوستان کے اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات کی توسیع کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’’اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ہندوستان، امریکہ کے ساتھ اتحادی بن کر کھڑاہو جائے گا، لیکن یہ بھی امکان نہیں ہے کہ، نئی دہلی واشنگٹن کو قطعی اہمیت ہو نہ دے، جیسا کہ بیجنگ اور ماسکو، دونوں نے کیا ہے‘‘۔ مضمون میں مزید کہا گیا کہ یہ ایسا وقت ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے خطے میں طاقت کے تخمینے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…
گوتم اڈانی نے ممبئی میں ایک بیان میں کہا، ”اڈانی گروپ بنیادی ڈھانچے کے کام…
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث غزہ میں شدید سردی میں خیمے…
مسجدوں کے نیچے مندروں کی دریافت پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر تاریخ…