امریکہ-اسرائیل اورایران جنگ کے 40ویں دن جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ دو ہفتہ کی جنگ بندی کا اعلان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈ لائن سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل کیا گیا تھا۔ دونوں طرف سے حملے اب رک گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیرکی درخواست پرحملہ موخرکیا۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے اس پرردعمل ظاہرکیا ہے۔
جنگ بندی کا کریڈٹ پاکستان کو مل رہا ہے: سنجے راوت
سنجے راوت نے کہا، “پاکستان کوجنگ بندی کا کریڈٹ مل رہا ہے، یہ ہندوستان اوروزیراعظم نریندرمودی کے لیے بڑی شرمندگی کی بات ہے، ہم ہمیشہ پاکستان کوغریب ملک کہتے ہیں، جب پاکستان کی ثالثی کا معاملہ سامنے آیا تووزیرخارجہ ایس جے شنکرنے کہا تھا کہ یہ ایک ‘دلال ملک’ ہے اور ہم دلالی نہیں کرتے، اچھی بات ہے، آپ دلالی نہیں کرتے، لیکن اتنا بڑا ملک ہے۔ آپ اپنا کردارواضح نہیں کرسکے۔”
اب اسلام آباد کا وقاربڑھے گا: سنجے راوت
سنجے راوت نے مزید کہا، ”تاہم اسی دلال ملک کو صدرٹرمپ بولتے ہیں، شکریہ پاکستان!“۔ اس جنگ سے پوری دنیا صدمے میں ہے۔ اب اسلام آباد میں امن بحالی چلے گی اورورلڈ میپ پرپاکستان کو اہمیت ملے گی، جس اسلام آباد میں آپ آپریشن سندورپر پرچم لہرانے والے تھے۔ تینوں ممالک نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اب اسلام آباد کا وقار بڑھے گا اور اس کے لئے وزیراعظم مودی ذمہ دارہیں۔
جنگ بندی سے متعلق بڑی باتیں
ہومرزسے گزرنے کے لئے ایران-عمان وصول کریں گے فیس
فیس وصولی سے ایران نقصان کی بھرپائی کرے گا
جنگ بندی کی شرائط میں ہومرز کی فیس بھی شامل
جنگ بندی سے پہلے ٹرمپ نے دولوگوں کو کیا تھا فون
ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیرسے کی تھی بات
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو ٹرمپ نے کیا تھا فون
پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ آرمی چیف عاصم منیرکو کیا فون
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…
پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…