قومی

Indore Bus Accident: اندورمیں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق، سی ایم  نےکیا معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں پیر (3 نومبر) کی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مسافروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔ دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔اندور اور مہو کے درمیان سمرول تھانہ علاقے کے بھیرو گھاٹ میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) یانگچن ڈولکر بھوٹیا نے بتایا کہ حادثے میں دو خواتین کی موت ہوگئی۔ وہ بس کے اگلے حصے میں بیٹھےتھیں۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد 38 زخمی مسافر بس میں پھنس گئے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیموں نے انہیں ریسکیو کرکے مختلف اسپتالوں میں بھیج دیا۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ نو دیگر زخمیوں کو اندور کے ایم وائی اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 30 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

کیا بس ڈرائیور نشے میں تھا؟

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بس ڈرائیور نشے میں تھا اور اس کا نشہ اس مہلک حادثے کا سبب بنا۔

جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو نے اندور میں ہوئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “اندور اور مہو کے درمیان بس الٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں تین شہریوں کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں نے مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ کی رضاکارانہ گرانٹ سے 2-2 لاکھ روپے فراہم کرنے اور زخمیوں کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔ میں بھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں کہ وہ مرنے والوں کی سلامتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کرے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Food Fact: اسنیکس خریدنے سے پہلے پیکٹ پلٹ کر دیکھیں، صحت کے لیے ان 3 چیزوں کو ضرور چیک کریں

پیکٹ بند غذائی اشیا خریدتے وقت سب سے پہلے ان میں موجود شکر کی مقدار…

1 hour ago

Poster Outside SP Office in Lucknow: یوپی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا پوسٹر،’27 میں کرشن آئیں گے‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن…

2 hours ago

آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت اسلامی ہند کا ایس آئی آراورووٹرلسٹ سے متعلق تمام مسائل کومکمل طورپرحل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے ایس آئی آر کی کارروائی کے بعد انتخابی فہرستوں…

2 hours ago