قومی

US ambassador Garcetti Statement On CEO In America: امریکہ میں کسی بھی کمپنی کا سی ای او بننے کیلئے ہندوستانی ہونا اولین شرط ہے: امریکی سفیر

ہندوستانی لوگ پوری دنیا میں بہترین عہدوں پر فائز ہیں اور ان کی صلاحیتوں کی ہر جگہ تعریف کی جاتی ہے۔ یوٹیوب، ایڈوب، گوگل، اسٹاربکس اور آئی بی ایم جیسی کئی بڑی کمپنیوں کے سی ای او ہندوستانی نژاد ہیں۔ اس کے علاوہ کئی امریکی کمپنیوں کے سی ای او کے عہدوں پر بھی ہندوستانی لوگ بیٹھے ہیں۔ ادھر امریکہ میں ایک بیانیہ عام ہو گیا ہے کہ اگر آپ امریکہ میں کسی کمپنی کا سی ای او بننا چاہتے ہیں تو ہندوستانی ہونا اولین شرط ہے۔ ہندوستان میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے اس بیانیہ کے بارے میں بتایا۔ کل یعنی 26 اپریل کو انہوں نے مہاجروں کی تعریف کرتے ہوئے بہت کچھ کہا۔

بتادیں کہ امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ایک عام بات تھی کہ اگر آپ ہندوستانی ہیں تو آپ امریکہ کے سی ای او نہیں بن سکتے لیکن اب بیانیہ یہ بن گیا ہے کہ اگر آپ ہندوستانی نہیں ہیں تو آپ امریکہ  میں کسی کمپنی کے سی ای او نہیں بن سکتے۔ انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہندوستانی عوام نے امریکہ میں  آکر ایک بڑی تبدیلی پیدا کی ہے۔

دراصل، ایرک نے کہا کہ امریکہ ایک محفوظ ملک ہے اور ہندوستانی طلباء کی بھلائی کا بہت خیال رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ میں زیر تعلیم ہندوستانی بچوں کے والدین کو بھی یقین دلایا کہ جب وہ امریکہ میں ہیں تو آپ کے بچے ہمارے بچے ہیں۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بہت سے وسائل ہیں جو بچوں کی تیاری میں مدد کر سکتے ہیں، چاہے وہ ذہنی صحت ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی طلباء کی مدد کے لئے امریکہ میں بہت سے وسائل موجود ہیں۔اور اس کا استعمال بھی خوب کیا جارہا ہے ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

42 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago