قومی

Sambhal (UP): سنبھل میں زبردست ہنگامہ، سروے کے لیے جامع مسجد پہنچی ٹیم پر پتھراؤ، ڈی ایم-ایس پی موقع پر موجود

Sambhal (UP): اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں جامع مسجد کے سروے کا کام گزشتہ منگل کو ایک عدالت کے حکم پر کیا گیا تھا۔ اتوار کو جب ٹیم دوبارہ سروے کے لیے پہنچی تو ہجوم نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ اس دوران بھیڑ کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور پولیس اور بھیڑ کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔ سنبھل میں اس وقت کشیدہ صورتحال ہے۔

سروے ٹیم صبح ساڑھے سات بجے جامع مسجد میں داخل ہوئی۔ تقریباً ایک گھنٹے تک حالات معمول پر رہے جب اچانک ایک ہجوم وہاں پہنچ گیا تو پولیس اور ہجوم کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ایس پی کرشن کمار بشنوئی اور ڈی ایم ڈاکٹر راجندر پنسیا نے چارج سنبھال لیا اور مشتعل بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔

جب ڈی ایم اور ایس پی مشتعل بھیڑ کو پرسکون کرنے پہنچے تو مشتعل بھیڑ نے نعرے بازی شروع کردی۔ جامع مسجد کے اطراف کے علاقے میں جمع بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے جامع مسجد کے صدر نے مسجد کے اندر سے اعلان کیا لیکن ہجوم منتشر نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد پتھراؤ شروع ہو گیا۔

عدالت نے دیا تھا حکم

ایڈوکیٹ کمشنر کی ٹیم جامع مسجد کا سروے کرنے کے لیے آج پھر سنبھل پہنچی تھی۔ اس سے قبل 19 نومبر کو سنبھل ضلع کے چندوسی میں واقع سول جج سینئر ڈویژن آدتیہ سنگھ کی عدالت نے ایڈوکیٹ کمشنر کو جامع مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد ٹیم منگل کو پہلی بار سروے کے لیے پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں- Jharkhand Assembly Election Result 2024: جھارکھنڈ کی 5 سیٹوں پر سنسنی خیز مقابلہ، کچھ 231 ووٹوں سے تو کچھ 434 ووٹوں سے جیتے

29 نومبر تک دینی ہے سروے رپورٹ

آپ کو بتا دیں کہ 19 نومبر کو ہندو فریق کی طرف سے سول سینئر ڈویژن چندوسی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سنبھل کی شاہی جامع مسجد شری ہریہر مندر ہے اور اسے بابر کے دور میں 1529 میں مسجد کی شکل دی گئی تھی۔  اس کے بعد عدالت نے مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا۔ اس معاملے میں آج دوبارہ سروے کیا جانا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ ضلعی عدالت نے سروے رپورٹ 29 نومبر تک پیش کرنے کو کہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

AR Rahman divorce:اے آر رحمان نے 24 گھنٹے کی دی وارننگ، قابل اعتراض مواد شیئر کرنے والوں کو بھیجاقانونی نوٹس

اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کے حوالے سے کئی قسم کا مواد…

43 minutes ago

Maharashtra Assembly Election Results 2024: تمام مہایوتی اراکین اسمبلی کو ممبئی کیا گیا طلب، سی ایم کے نام پر آج ہو سکتا ہے فیصلہ

مہاراشٹر کی عوام نے مہایوتی کو اکثریت دی ہے۔ مہاراشٹر میں ہوئے انتخابات کے نتائج…

57 minutes ago

Delhi Air Pollution: پھر سے ’شدید زمرہ‘میں پہنچی دہلی میں فضائی آلودگی، 400 سے تجاوز کر گیا AQI

دہلی کے مختلف علاقوں میں مختلف AQI ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آنند وہار میں 457…

1 hour ago

Jharkhand Assembly Election Result 2024: جھارکھنڈ کی 5 سیٹوں پر سنسنی خیز مقابلہ، کچھ 231 ووٹوں سے تو کچھ 434 ووٹوں سے جیتے

لاتیہار میں بی جے پی کے پرکاش رام نے جے ایم ایم کے بیدیہ ناتھ…

3 hours ago