قومی

Mamata At Oxford: آکسفورڈ میں ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران ہنگامہ، مظاہرین سے سی ایم نے کہا- جھوٹ مت بولو…مجھے تم سے ہمدردی ہے…لیکن…

آکسفورڈ میں ممتا بنرجی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات (27 مارچ) کے روز لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیلوگ کالج میں تقریر کر رہی تھیں، اس دوران کچھ طلباء نے ہنگامہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر آر جی کالج اور گھوٹالوں سے متعلق معاملے اٹھائے۔ حالانکہ، سی ایم بنرجی نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئےمظاہرین کو جواب دیا۔

وزیر اعلیٰ کو آکسفورڈ کے کیلوگ کالج میں خواتین، بچوں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی سماجی ترقی پر بات کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ وہ بنگال کی ’سواستھیا ساتھی‘ اور ’کنیا شری‘ اسکیموں کا ذکر کر رہی تھیں۔ جب انہوں نے بنگال میں سرمایہ کاری پر بولنا شروع کیا تو کچھ لوگ ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے کھڑے ہوگئے۔ ان پر ریاست میں انتخابات اور تشدد کے ساتھ ساتھ آر جی کر معاملے کے بارے میں لکھا ہواتھا۔ وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران مظاہرین نے شور مچایا تو وزیر اعلیٰ نے سادہ جواب دے کر مظاہرین کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ سی ایم بنرجی نے مظاہرین سے کہا، ’آپ میرا استقبال کر رہے ہیں، شکریہ۔ میں آپ کو مٹھائی کھلاؤں گی۔‘

آر جی کرمعاملے میں ممتا بنرجی نے کیا کہا؟

جب مظاہرین نے آر جی کرکا مدعااٹھایا تو وزیر اعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’تھوڑا زور سے بولئے، میں آپ کی بات نہیں سن پا رہی ہوں۔ میں آپ کی ہر بات سنوں گی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ معاملہ زیر التوا ہے؟ اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری اب مرکزی حکومت کے ہاتھ میں ہے، یہ معاملہ اب ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘‘ ممتا بنرجی نے مزید کہا، ’’یہاں سیاست مت کرو، یہ سیاست کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔ میری ریاست میں جاؤاور میرے ساتھ سیاست کرو۔‘‘

جادھو پور یونیورسٹی واقعہ پر دیا جواب

مظاہرین نے جادھو پور یونیورسٹی واقعہ کا مدعابھی اٹھایا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ایک مظاہرین کو بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا، ’’جھوٹ مت بولو۔ مجھے تم سے ہمدردی ہے، لیکن اسے سیاست کا پلیٹ فارم بنانے کے بجائے، بنگال جا ؤ اوراپنی پارٹی کو خود کو مضبوط کرنے کے لیے کہو تاکہ وہ ہم سے لڑ سکیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ کا جواب سن کر گیلری میں بیٹھے مہمانوں نے زور زور سے تالیاں بجانا شروع کر دیں۔

میری توہین کر کے اپنے ادارے کی توہین مت کرو: ممتا

 جب مظاہرین نے آواز اٹھانے کی کوشش کی تو وزیر اعلیٰ نے بھی انہیں جواب میں کہا، ’’میری توہین کر کے اپنے ادارے کی توہین مت کرو۔ میں ملک کی نمائندہ بن کر آئی ہوں۔ اپنے ملک کی توہین مت کرو۔‘‘  حالانکہ،بعد میں تقریب کے منتظمین اور وہاں موجود لوگوں نے مظاہرین کے خلاف آواز اٹھائی اور انہیں وہاں سے جانے پر مجبور کیا۔

رائل بنگال ٹائیگر کی طرح چلتی ہیں دیدی: ممتا

 حالانکہ، وزیر اعلیٰ نے سکون سے کہا، ’’آپ نے مجھے بار بار یہاں آنے کی ترغیب دی ہے۔ یاد رکھو دیدی کسی کی پرواہ نہیں کرتی ہیں۔ دیدی رائل بنگال ٹائیگر کی طرح چلتی ہیں۔ اگر آپ مجھے پکڑ سکتے ہو تو مجھے پکڑیں!‘‘  ترنمول کانگریس کی طرف سے ایکس اکاؤنٹ  پر پوسٹ کیا گیا، ‘وہ (ممتا بنرجی) نہیں جھکتیں۔ وہ لڑکھڑاتی نہیں ہے، جتنا زیادہ آپ انہیں ٹوکیں گے، وہ اتنی ہی خطرناک دہاڑیں گی۔ ممتا بنرجی ایک رائل بنگال ٹائیگر ہیں!‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Union Minister Gajendra Singh Shekhawat: عالمی سطح پر گونج رہی ہندوستان کی ثقافت، پی ایم مودی نے گجیندر شیخاوت کے کام کی تعریف کی

بی جے پی کے سینئر رہنما ونود تاوڑے نے ہندی میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر…

39 minutes ago

Mamata Banerjee: ممتا بنرجی نے سی جے پی کے مطالبے کی حمایت کی، جانئے اور کون سی پارٹیاں ابھیجیت دپکے کے ساتھ؟

ممبئی کے احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ابھیجیت دپکے نے کہا کہ اگر…

1 hour ago

Brutal assault on woman at nightclub: گوہاٹی کے نائٹ کلب میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی، برہنہ کرکے مارپیٹ کا ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو کلب کی چوتھی منزل سے نیچے پارکنگ ایریا تک…

2 hours ago

Asian Games 2026: ہندوستانی تیرانداز کم کم موہود نے لگائی ہیٹ ٹرک، گولڈ جیت رقم کی تاریخ

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…

4 hours ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، صبح و شام بڑھی ہلکی ٹھنڈک

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…

4 hours ago