نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کا تال کٹورا انڈوراسٹیڈیم پیرکے روز(31 اگست 2026) کی شام لوک موسیقی، کجری کے سروں اورمٹی کی خوشبوسے سرشارنظرآیا۔ موقع تھا ’ماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن‘ اوردہلی حکومت کی میتھلی-بھوجپوری اکادمی کے مشترکہ زیراہتمام منعقدہ ’بدریا: ایک مانسون وداعی مہوتسو2026‘ کا۔ تقریب میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی وایڈیٹراِن چیف اورفاؤنڈیشن کے ٹرسٹی اپیندررائے بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں کی تیزرفتارزندگی کے درمیان اپنی جڑوں، روایات اورلوک ثقافت کوزندہ رکھنا ہی اس تہوارکی سب سے بڑی معنویت ہے۔
ساون کی رخصتی اور پوروانچل کی مٹی کا پیغام
اپنے خطاب میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی وایڈیٹراِن چیف اپیندررائے نے مہمانوں اورسامعین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض رسمی تقریرکا پلیٹ فارم نہیں ہے، بلکہ اس کے ذریعہ ملک کے دارالحکومت کویہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اترپردیش اوربہارکی مٹی سے جڑے لوگ بھگوان شیوکے پسندیدہ مہینے ساون کوکس اندازمیں رخصت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’بدریا‘ کے ذریعہ پوروانچل کی لوک روایات، موسیقی اورتہذیبی ورثے کونئی نسل اورملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
20 سے زائد نامور فن کاروں نے باندھا سماں
’بدریا 2026‘ میں قومی سطح کے 20 سے زائد نامورفن کاروں نے اپنی شاندارپیشکش سے شام کویادگاربنا دیا۔ پروگرام کی اہم کشش پدم شری مالنی اوستھی رہیں، جنہوں نے ٹھمری، کجری اورروایتی لوک دھنوں سے سامعین کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ ان کے علاوہ معروف گلوکارہ پریا ملک، چندن تیواری، انڈین آئیڈل شہرت یافتہ رشی سنگھ، سمردھ پاٹھک اورساتوک پاٹھک نے میتھلی، بھوجپوری اوراودھی لوک گیتوں کی خوبصورت پیشکش سے محفل میں رنگ بھردیا۔ اس دوران موسیقی کے ساتھ کتھک، راس اورروایتی لوک رقص کی دلکش پیشکشیں بھی پیش کی گئیں، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔
2025 میں سنٹرل پارک سے ہوئی تھی شروعات
دہلی میں ’بدریا‘ مہوتسوکا آغاز2025 میں کناٹ پلیس کے سنٹرل پارک سے ہوا تھا۔ یکم ستمبر 2025 کومنعقدہ پہلے پروگرام میں دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، ثقافتی وزیرکپل مشرا سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ پہلے ایڈیشن میں سی ایم ڈی اپیندررائے نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا تھا۔ پہلے پروگرام کی شاندارکامیابی کے بعد 2026 میں ’بدریا‘ کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا اوراسے تال کٹورا اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔
ورثہ، ذائقہ اورتہذیب کا سنگم
’بدریا‘ اب محض ایک موسیقی پروگرام نہیں رہا بلکہ یہ ہندوستانی طرزِزندگی، لوک روایت اورثقافتی ورثے کا آئینہ بن رہا ہے۔ عظیم شہروں کی مصروف زندگی اورکنکریٹ کے جنگل کے درمیان ’بدریا‘ جیسے پروگرام یہ پیغام دیتے ہیں کہ انسان جدیدیت کے ساتھ کتنا ہی آگے کیوں نہ بڑھ جائے، اس کی حقیقی شناخت اس کی مٹی، زبان، لوک روایت اورثقافتی ورثے سے ہی قائم رہتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…
لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…
سی جے پی کے شریک کنوینر اور ترجمان آشوتوش رانکا نے کہا کہ گزشتہ 72…
وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ایک روزہ دورے پر تمل ناڈو کے شہر چنئی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر…
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز…