قومی

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے ویمن اچیورز ایوارڈ پروگرام میں شرکت کی، اپنی الگ پہچان بنانے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا

علیکھ فاؤنڈیشن کی جانب سے اتوار (23 اپریل 2023) کو لیلا ہوٹل، دہلی میں ویمن اچیورز ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنانے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے ان خواتین کو مبارکباد دی۔

صحافی ریچا انیرودھ، شیبانی کشیپ اور کوثر منیر کو بھی ویمن اچیورز ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنائی ہے۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اس موقع پر کہا، ” پدرانہ معاشرہ خواتین کے آزادانہ رویے کا نتیجہ ہے۔ یہ دنیا عورتوں کی ہے جس میں مردوں نے گھس پیٹھ کر اپنا اقتدار قائم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ اس لیے کہتا ہوں کہ جس کے پاس تخلیق کی طاقت ہے وہ بڑا ہوتا ہے۔ یہ بحث چلتی رہتی  ہے  کہ عورت آگے ہے یا مرد آگے، میرا ماننا ہے کہ کوئی آگے یا پیچھے نہیں، بلکہ  دونوںایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ۔

سینئر صحافی اوپیندر رائے نے کہا کہ ایک ایسی دنیا ہو جہاں مرد اور عورت دونوں ایک دوسرے کی اہمیت کو سمجھیں اور دونوں ایک دوسرے کو مکمل آزادی دیں۔ آپ کو بتا دیں کہ بھارت ایکسپریس اس ایوارڈ تقریب میں میڈیا پارٹنر کا کردار ادا کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago