قومی

UP Politics: عام آدمی پارٹی کی امیدوں کو بڑا جھٹکا، راہل گاندھی-پرینکا گاندھی کو ملا اکھلیش یادو کا ساتھ، احتجاج کے مقام پرپہنچے

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی واقع وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے احتجاج کو سماجوادی پارٹی کی بھی حمایت ملی ہے۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی پہنچے۔ اکھلیش یادو کے ساتھ ساتھ سماجوادی پارٹی کے کچھ اراکین پارلیمنٹ بھی پہنچے۔ راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی احتجاج میں شامل ہوئیں۔ اس کے بعد مرکزی وزیرمملکت جتیندر سنگھ راہل گاندھی سے ملاقات کرنے پہنچے۔

احتجاج میں شامل ہونے پہنچے اکھلیش یادو نے میڈیا سے کہا کہ طلبا کے مطالبات تسلیم ہونے چاہئے۔ راہل گاندھی کی مانگ پوری ہو۔ حالانکہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ کے وہاں پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی انہیں پولیس نے موقع سے ہٹا دیا۔ اکھلیش یادوکے ذریعہ راہل گاندھی کے دھرنے میں پہنچنے کوعام آدمی پارٹی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ وہیں، اروند کیجریوال جنترمنترپرہونے والے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج میں شامل ہوئے اورطلبا کی حمایت کی۔

دراصل، یوپی الیکشن کے پس منظرمیں یہ مانا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی، دہلی کے اقتدارسے بے دخل ہوئی عام آدمی پارٹی کوبھی سیٹوں میں حصہ داری دے گی۔ حالانکہ کانگریس کا دھرنا شروع ہوتے ہی عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کانگریس یہ اس لئے کررہی ہے تاکہ سی جے پی کے جنترمنتروالے احتجاج پراثرپڑے۔

یہ بھی پڑھیں:  MP UCC Bill Passed 2026: زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان مدھیہ پردیش میں پاس ہوا یو سی سی بل، اتراکھنڈ، گجرات اور آسام کے بعد ملک کی چوتھی ریاست میں ملی منظوری

یوپی الیکشن کے پس منظرمیں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ عام آدمی پارٹی اورسماجوادی قیادت کے درمیان سیٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت ہورہی ہے۔ ایسے میں سنجے سنگھ کے بیان اورکانگریس کوسماجوادی پارٹی کی حمایت سے متعلق یہ سوال سیاسی گلیاروں میں اٹھنے لگے ہیں کہ کیا عام آدمی پارٹی کوجھٹکا لگا ہے؟ واضح رہے کہ اکھلیش یادو کے پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی راہل گاندھی سمیت کانگریس کے سبھی لیڈران کوحراست میں لے لیا گیا تھا۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے چلے احتجاج میں کانگریس کے لوک سبھا اورراجیہ سبھا اراکین بھی پہنچے تھے۔ کانگریس لیڈران نے طلبا پرہوئے لاٹھی چارج کی مخالفت کی، وہیں مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Harjinder Kaur, Indian Weightlifterہرجندر کور کبڈی چھوڑ کر ویٹ لفٹنگ کو بنایا اپنا میدان، مسلسل 2 کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے جیتے میڈل

پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…

31 minutes ago

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

1 hour ago

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

11 hours ago