Mayawati: بلدیاتی انتخابات کو لے کراترپردیش میں سیاسی پارٹی کا جوش وخروش روز بر روز بڑھتا جا رہا ہے۔ ہرکوئی سیاسی پارٹی اپنی جیت کو یعنی بنانے کے عمل کو پختہ کرنا چاہتی ہے، کہ جیت یا فتح اسی ہی پارٹی کی ہوگی۔ حکمراں جماعت بی ایس پی نے بھی پوری طاقت کا مظاہرہ دیگر پارٹی کی طرح شروع کردیا ہے ۔
بی ایس پی سپریمو مایاوتی بلدیاتی انتخابات کی مہم سے دوررہیں گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مانا جا رہا ہے کہ وہ کسی بھی ضلع میں ریلی نہیں کریں گی۔ اس بار پوری ذمہ داری ریاستی صدر وشوناتھ پال اور کوآرڈینیٹرس کی ہوگی۔ ویسے بھی یہ انتخاب بی ایس پی کے ریاستی صدر کے لیے سخت امتحان ہے، کیونکہ وہ پہلا الیکشن کرا رہے ہیں۔ دوسرا یہ کہ لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کے مستقبل کا بھی فیصلہ کرے گا۔
انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی شروع چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے امیدواروں کی تصویر واضح ہو گئی ہے۔ بی ایس پی نے میئر کے عہدے کے لیے 60 فیصد مسلم امیدواروں کو میدان میں اتار کر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ بی ایس پی اس میدان میں صرف مسلم دلت مساوات کی مدد سے ہے۔ اب انتخابی مہم کی تشہیر کرنے والے بھی طے ہوگئے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاستی صدر وشوناتھ پال کے لئے یہ الیکشن آسان نہیں ہے، اس الیکشن کو لوک سبھا الیکشن 2024 کی مشق بھی کہا جارہا ہے، اس کے نتائج اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کس پارٹی کی تیاری کیسی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی ایس پی کے ریاستی صدر لگاتار پہلے مرحلے کے لئے سبھی امیدواروں کے رابطہ میں ہیں، خاص طور پر نگر نگم میں زیادہ فوکس ہے۔
ووٹنگ 4 مئی اور 11 مئی کو ہوگی۔ نتیجہ 13 مئی کو آئے گا۔ پہلے مرحلے میں 11 سے 17 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع –کرائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی کارروائی 20 ۔اپریل کو ہوگی
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ٹی-20 میں 80 رنوں سے ہراتے ہوئے سیریزمیں کلین سوئپ…
ہندوستانی وزارت خارجہ یے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر…
یووا چیتنا کے قومی کنوینر روہت کمار سنگھ نے کہا کہ بنگال کو بچانے کے…
کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے…
ڈی سی پی نے کہا کہ نوح سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر سائبر ٹھگوں…
ون نیشن، ون الیکشن کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظوری مل گئی ہے۔…