قومی

Lok Sabha Election 2024: کیا قنوج سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے اکھلیش یادو؟ کارکنان سے مانگا ہے 24 گھنٹے کا وقت

اترپردیش کی قنوج لوک سبھا سیٹ پر سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے بھتیجے تیج پرتاپ یادو کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے اس سیٹ سے متعلق تعطل کی صورتحال تھی، لیکن گزشتہ پیرکے روز اکھلیش یادو نے تیج پرتاپ یادو کو یہاں سے امیدواربنانے کا اعلان کردیا۔ پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے اس فیصلے سے سماجوادی پارٹی کے لیڈران اورکارکنان بھی حیران ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کے کارکنان چاہتے ہیں کہ قنوج سے اکھلیش یادو انتخابی میدان میں اتریں۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈراورکارکن تیج پرتاپ یادو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں اورنہ ہی وہ اس فیصلے کوماننے کے لئے تیارہیں۔ ٹکٹ کے اعلان کے بعد سے ہی پارٹی لیڈرمسلسل اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ قنوج کے لیڈران کا کہنا ہے کہ قنوج سماجوادی پارٹی کی مضبوط سیٹ ہے، ایسے میں وہ لوگ چاہتے ہیں کہ اس سیٹ سے تیج پرتاپ یادو کی جگہ خود اکھلیش یادو الیکشن لڑیں تاکہ پارٹی یہاں جیت سکے۔

اکھلیش یادو نے فیصلے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت مانگا

 اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے لوٹے لیڈران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بات پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے سامنے رکھ دی ہے اورفیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیڈران نے کہا کہ اس کے لئے اکھلیش یادو نے 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے۔ لیڈران نے بتایا کہ اکھلیش یادو نے انہیں 24 گھنٹے میں فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سماجوادی پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے قنوج

دراصل، قنوج ضلع اترپردیش کی سیاست میں اہم مقام رکھتا ہے۔ اسے سماجوادی پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ یہاں پارٹی کا کافی دبدبہ ہے۔ لوگوں کے درمیان پارٹی کی اچھی پکڑہے۔ ملائم سنگھ یادو اوراکھلیش یادو یہاں سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے جاچکے ہیں۔ 2019 کے الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پرسبرت پاٹھک کو ڈمپل یادو کے ہاتھوں ہارملی تھی۔

2019 میں قنوج سے جیتی تھی بی جے پی

حالانکہ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے گڑھ میں بی جے پی سیندھ لگانے میں کامیاب رہی تھی۔ 2019 کے پارلیمانی الیکشن میں قنوج پارلیمانی سیٹ پربی جے پی سبرت پاٹھک اورسماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو کے درمیان سخت مقابلہ رہا تھا، جس میں سبرت پاٹھک نے جیت درج کی تھی۔ بی جے پی نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بھی سبرت پاٹھک کو امیدواربنایا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago