قومی

UP Government entry in Afzal Ansari case: افضال انصاری کے خلاف یوگی حکومت کی نئی چال، لوک سبھا انتخاب سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا

غازی پور کے ایم پی اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری کی مشکلات ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ یوپی حکومت نے بھی الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں گینگسٹر کیس میں افضال انصاری کو دی گئی چار سال کی سزا میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ہائی کورٹ میں آج افضال انصاری کی درخواست پر بحث شروع نہ ہو سکی۔ یوپی حکومت کی درخواست کے ساتھ ہی اب افضال انصاری کی درخواست پر  کل سماعت ہوگی۔آج ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کی درخواست کو افضال انصاری کی اپیل کے ساتھ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ میں کل 3 مئی کو دوپہر 2 بجے سے سماعت ہوگی۔

مقتول بی جے پی ایم ایل اے کرشنا نند رائے کے اہل خانہ نے سزا میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلے ہی درخواست دائر کر رکھی ہے۔کل 3 مئی کو تینوں درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت ہوگی۔افضال انصاری نے گزشتہ سال گینگسٹر کیس میں دی گئی چار سال کی سزا کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔اگر افضال انصاری کو جلد راحت نہیں ملی تو وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔غازی پور سیٹ سے افضال انصاری کی امیدواری اب خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ غازی پور سیٹ پر 14 مئی تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکتے ہیں۔اس سے پہلے سزا منسوخ نہ ہوئی تو ان کے لیے الیکشن لڑنا مشکل ہو جائے گا۔یوپی حکومت کی عرضی سے افضال انصاری کی مشکلات بڑھیں گی۔ایسے میں کل کا دن افضال انصاری کیلئے بڑا ہونے والا ہے جب عدالت اس معاملے میں سماعت کرے گی اور اپنا فیصلہ کرے گی۔ اگر جلد سماعت مکمل ہوکر فیصلہ ہوجاتا ہے تو پھر عدالت ہی طے کرے گی کہ افضال انصاری انتخاب لڑیں گے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago