The mystery around Pakistani national Seema Haider: سیما حیدر اور سچن مینا سے یوپی اے ٹی ایس نے دودن میں تقریباً 15 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس دوران اے ٹی ایس کوکئی اہم جانکاریاں ملی ہیں۔ اب سیما حیدر کے خلاف جانچ تیز ہوگئی ہے۔ اے ٹی ایس نے سیما حیدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی بھی جانچ کی ہے۔ جس میں پایا گیا ہے کہ سیما حیدر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دہلی-این سی آر کے بیشتر لوگ جڑے ہوئے ہیں۔
ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سیما حیدر نے ہندوستانی فوج کے کچھ جوانوں کو فرینڈ ریکویسٹ بھی بھیجی تھی۔ اب جانچ ٹیم اس کے پیچھے کا مقصد تلاش کر رہی ہے۔ وہیں سیما حیدر نے کہا کہ اس کے نام سے فرضی پروفائل بنائی گئی ہے۔ اے ٹی ایس نے نوئیڈا پولیس کے ذریعہ کی گئی جانچ رپورٹ کے کیس فائل کی بھی جانچ کی ہے۔ فی الحال اے ٹی ایس ہر اینگل سے جانچ کر رہی ہے۔
دو ممالک سے جڑا ہوا ہے معاملہ: اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر
وہیں، سیما حیدرسے متعلق اترپردیش کے اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار سے جانکاری لی گئی ہے۔ ان سے کئی سوال پوچھے، جن کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ بھی کہنا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ معاملہ دو ممالک سے جڑا ہوا ہے۔ جب تک مناسب ثبوت نہیں مل جاتے، کچھ بھی کرنا مناسب نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…