قومی

UP CM Yogi Adityanath on Muslim: یوپی میں مسلمان سب سے زیادہ محفوظ ہیں،ہندو محفوظ ہیں تو مسلم بھی محفوظ ہے،عدالتی حکم ہے ورنہ ابھی متھرا میں کچھ اور ہوتا

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ یوپی میں مسلمان سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے سنبھل سے لیکر متھرا معاملے پر بھی بیان دیاہے۔ جب یوگی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی ریاست میں مسلمان محفوظ ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں مسلمان سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں  نے دہرایا – ہم سب سے محفوظ ہیں۔ اگر ہندو محفوظ ہیں تو مسلمان بھی محفوظ ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی  سےبات کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے بلڈوزر جسٹس پر کہا کہ جو جس زبان میں سمجھتا ہے، اسے اسی زبان میں سمجھانا چاہئے۔

اورنگ زیب تنازعہ پر سی ایم یوگی کابیان

یوگی آدتیہ ناتھ ملک میں جاری ارونگ زیب تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماجوادی پارٹی کیلئے آئیڈیل ہے۔اورنگ زیب کو ایس پی کا آئیڈیل کہنے کے پیچھے سی ایم یوگی کی دلیل یہ ہے کہ مہارانا پرتاپ، مہارانا سانگا، چھترپتی شیواجی مہاراج، گرو گووند سنگھ کے بارے میں کون بتائے گا؟ یہ لوگ تاریخ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ جو اورنگ زیب اور بابر کو پوجتے ہیں۔ اور جناح کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

وقف کے نام پر کوئی فلاحی کام نہیں ہوا

وقف کے بارے میں سی ایم یوگی  آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کیا وقف کے نام پر کوئی فلاحی کام ہوا ہے؟ آپ ایک کام بھی شمار نہیں کر سکتے۔ اگر وقف کہے کہ زمین ان کی ہے تو وہ ان کی سمجھی جائے گی۔ ہم حیران ہیں۔ یہ کون سا حکم ہے؟ جے پی سی نے وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کی ہیں، یہ وقت کی ضرورت ہے۔ اس کو بروقت آگے بڑھانا چاہیے۔ میرے خیال میں یہ ملک کے مفاد میں بھی ہوگا اور مسلمانوں کے مفاد میں بھی۔

سنبھل متھرا پر سی ایم یوگی  نے یہ کیا کہہ دیا؟

سنبھل میں ترتھ استھل کے بارے میں سی ایم یوگی نے کہا کہ اب ترتھ استھل کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔ جو بھی آگے آئے گا، وہ سب اس کی تلاش کریں گے۔وہیں جب متھرا کا مسئلہ اٹھایا گیا تو سی ایم یوگی نے کہا کہ ہم متھرا کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھاتے؟ کیا متھرا شری کرشن کی جائے پیدائش نہیں ہے؟ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے ہم عدالتی احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔ ورنہ اب تک وہاں بہت کچھ ہو چکا ہوتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CM Yogi extends birthday greetings to Amit Shah: امت شاہ کو یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی لیڈروں نے سالگرہ کی دی مبارک باد

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، ’’ملک…

3 hours ago