قومی

UP BJP New Team: یوپی میں مشن 2027 کے لئے بن گئی ٹیم پنکج چودھری، راجناتھ سنگھ کے بیٹے کو ملی بڑی ذمہ داری

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اترپردیش یونٹ کی نئی ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے۔ یوپی بی جے پی کے صدرپنکج چودھری نے اپنی نئی ٹیم میں کئی نئے اوربڑے چہروں کوشامل کیا ہے۔ یوپی بی جے پی کی ٹیم میں 8 مہامنتری، 6 علاقائی صدوراور19 نائب صدورکی تقرری کی گئی ہے۔ مہامنتریوں کی فہرست میں رام پرتاپ سنگھ چوہان، گیتا شاکیہ، ابھیجات مشرا، اپیندر راوت، سنجے سنگھ، شنکرلودھی، دلیپ پٹیل اورراجیش چودھری شامل ہیں۔

وہیں، یوپی بی جے پی تنظیم میں 6 علاقائی نائب صدوربنائے گئے ہیں۔ ان میں برج سے پورن سنگھ لودھی، مغرب سے نواب سنگھ ناگر، کانپورسے رام کشورساہو، اودھ سے اودھیش دویدی، کاشی سے اشوک چورسیا، گورکھپورسے ونود رائے کوصدرکی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یوپی بی جے پی میں ہوں گے 19 نائب صدور

پنکج چودھری نے 19 نائب صدورکی تقرری کی ہے، جن میں سریش رانا، ستیہ پال سینی، برج بہادر، دھرمیندرسنگھ، موہت بینی وال، دویش کوری، پرینکا راوت، دروجے شاکیہ، رمیش سنگھ، نیرج سنگھ، ارچنا مشرا، پوجا پال، شنکرگری، کامیشورسنگھ، کرتیکا اگروال، سریش موریہ، راجیش یادو، کرشنا بہاری رائے اورآلوک گپتا کا نام ہے۔ منتری (سکریٹری) کی ذمہ داری وجے شیوہرے، بسنت تیاگی، شیوبھوشن سنگھ، سہجانند رائے، انکرشرما، انل یادو، اودھیش شریواستو، وجے راج بھر، پرمیندر جانگڑا وشوکرما، کرن لودھی نشاد، راکیش بند، سنچیتا سنگھ چوہان، رجنی پانڈے، راہل والمیکی، مہامیدھا ناگر، دیپ مالا سنتوشی، سہاسنی جیسوال، یتیندر شرما اورآکانشا سونکرکو دی گئی ہے۔

چیف ترجمان اوردفترانچارج کی تقرری

بھرت دکشت کو آفس انچارج (کاریالیہ منتری) مقررکیا گیا ہے اوراتل اوستھی اورلکشمن سنگھ کوآفس کا معاون انچارج  (سہ-منتری) مقررکیا گیا ہے۔ دنیش پرتاپ سنگھ چیف ترجمان ہیں۔ منیش دکشت کوپردیش میڈیا کوآرڈینیٹرکی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جبکہ ہمانشو راج پنڈت کو پردیش سوشل میڈیا کوآرڈینیٹربنایا گیا ہے۔

یوپی بی جے پی میں مورچہ کے ریاستی صدرکی نامزدگی

یوپی مورچہ کے ریاستی صدرکی ذمہ داری روہت مشرا کودی گئی ہے۔ پچھڑا مورچہ کا ریاستی صدرپرکاش پال کوبنایا گیا ہے۔ کسان مورچہ کا ریاستی صدردیویندرسنگھ کوبنایا گیا ہے۔ شیڈولڈ فرنٹ کے ریاستی صدراشوک راوت ہوں گے۔ مہیلا مورچہ کے ریاستی صدر کی ذمہ داری سروج کشواہا کودی گئی ہے۔ شیڈول ٹرائب فرنٹ کے ریاستی صدرودیا بھوشن گونڈ کودی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

9 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

33 minutes ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

54 minutes ago