بھارت ایکسپریس۔
Seema Sachin Love Story: پاکستانی خاتون سیما حیدرکو یوپی ٹیررسٹ اسکواڈ (یوپی اے ٹی ایس) نے حراست میں لیا ہے۔ یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم گریٹرنوئیڈا کے گاؤں ربوپورہ پہنچی تھی۔ اس کے بعد وہ سیما حیدرکو اپنے ساتھ لے کرچلی گئی۔ اس سے پہلے پاکستانی خاتون سے متعلق الگ الگ خبریں سامنے آرہی تھیں۔ وہیں جانچ ایجنسیوں کو بھی ان پرخدشہ ہو رہا ہے کہ وہ کہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تو نہیں ہے۔ یا ان کا ہندوستان میں آنے کا کوئی اور مقصد تو نہیں ہے۔
انہی سوالوں سے متعلق یوپی اے ٹی ایس سمیت کئی جانچ ایجنسیاں اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوئی ہیں۔ ان کے فون تفصیل کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پاکستانی خاتون سیما حیدرآخرتین ممالک کی سرحدوں کو پار کرکے ہندوستان آئی ہیں۔ ان کے پہلے پاکستان سے دبئی، پھر نیپال اور اس کے بعد کٹھمنڈو سے گریٹرنوئیڈا آنے سے متعلق جانچ میں مصروف یوپی اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔
یوپی اے ٹی ایس نے حراست میں لئے جانے کے بعد سیما حیدر سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ سیما حیدرکے اہل خانہ کے پاکستانی فوج سے تعلقات کے انکشاف کے بعد معاملہ گرما گیا ہے۔ سیما حیدرکے چچا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ پاکستانی آرمی میں صوبے دار ہیں۔ اس کے علاوہ سیما حیدر کا بھائی بھی پاکستانی فوج میں ہے۔ ایسے میں سیما حیدرکا رابطہ کہیں نہ کہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تو نہیں ہے؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے یوپی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ ربوپورہ واقع سچن کی رہائش گاہ پر یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم سادی وردی میں پہنچی تھی۔ اسے اپنے ساتھ لے کرچلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سچن کی پاکستانی معشوقہ کا بابا باگیشور دھام پر ہوگئیں فدا؟ دھیریندرشاستری کی مسکان سے متعلق سیما حیدر نے دیا یہ بڑا بیان
سیما حیدر کو یوپی اے ٹی ایس کے ذریعہ حراست میں لئے جانے کے بعد سچن مینا کے گھرمیں سناٹا پسرگیا ہے۔ کوئی کچھ بھی بولنے کوتیارنہیں ہے۔ فیملی کے لوگوں نے گھرکے دروازے بند کردیئے ہیں۔ کسی کو بھی گھرکے اندرگھسنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اب تک سیما حیدر سے متعلق سچن کی فیملی سرخیوں میں بنی ہوئی تھی۔ سیما کے ساتھ سچن بھی میڈیا کے سامنے آکرسوالوں کے جواب دے رہا تھا۔ جیسے ہی یوپی اے ٹی ایس کی کارروائی ہوئی۔ فیملی کے لوگوں نے دروازے بند کرلئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجوکیشن ویک کی جانب سے بنائے گئے ٹریکر کے مطابق، 2024 میں اسکولوں میں 39…
جلگاؤں کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کی طرف سے پیش کی گئی مہاراشٹر حکومت…
مونالی ٹھاکر کچھ ہفتے پہلے بھی سرخیوں میں تھیں۔ دراصل، گلوکار نے مناسب اسٹیج سیٹ…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک بشمول ہندوستان کو ٹیرف وارننگ دی۔ انہوں نے…
اگر آپ اپنے شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں جاننا چاہتے ہیں…
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔…