نئی دہلی: اترپردیش میں 2027 کے اسمبلی الیکشن سے متعلق سماجوادی پارٹی (ایس پی) اورکانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پردوسرے دورکی بات چیت چل رہی ہے۔ میٹنگ سے پہلے سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ رام گوپال یادونے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے کانگریس کو26 سیٹوں کی پیشکش کی ہے اورآج پھران سیٹوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ رام گوپال یادونے کہا کہ میٹنگ میں جوکچھ کہنا تھا، وہ ہم نے کل کہہ دیا تھا… میں نے انہیں اپنی 26 سیٹیں دے دی ہیں۔
دونوں پارٹیوں کے درمیان پیرکے روزپہلے دورکی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد آج دوسرے دورکی بات چیت ہورہی ہے۔ سیٹوں کی تقسیم پردونوں پارٹیوں کی طرف سے جیتنے کے امکانات کوسب سے اہم بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کی طرف سے 2012 اور 2022 کے اسمبلی الیکشن کی بنیاد پرکانگریس کو26 سیٹوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس نے جیسے ہی 181 سیٹوں کا اپنا مطالبہ پیش کیا، ویسے ہی سماجوادی پارٹی نے بارگیننگ کی شروعات سب سے کم سیٹوں سے شروع کی ہے۔
سماجوادی پارٹی کی ان 26 سیٹوں کی پیشکش کی
سماجوادی پارٹی کی طرف سے کانگریس کورام پورخاص، فریندا، متھرا، کھیرا گڑھ، جگدیش پور، قدوائی نگر، باغپت، مودی نگر، ہاپوڑ، زیور، سیانا، خورجہ، خیر، اگلاس، مانٹ، آگرہ شمال، فتح پورسیکری، بلگرام-ملّاواں، گووند نگر، نان پارہ، گورکھپورشہر، کھجنی، پڈرونہ، فاضل نگر، پنڈرا، وارانسی کینٹ سیٹوں کی پیشکش کی گئی ہے۔
سماجوادی پارٹی نے 2022 الیکشن کے نتائج کو بنایا بنیاد
سماجوادی پارٹی نے کانگریس کوجن 26 سیٹوں کی پیشکش کی ہے ان میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے جیتی ہوئی دوسیٹیں شامل ہیں: رام پور خاص اورفریندا۔ اس کے علاوہ، وہ چارسیٹیں ہیں، جہاں پچھلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس دوسرے نمبرپررہی تھی: متھرا، کھیرا گڑھ، جگدیش پوراورقدوائی نگر۔ ان 6 سیٹوں کے علاوہ سماجوادی نے 20 دیگراسمبلی سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔ اس طرح پارٹی نے 26 سیٹوں کی ابتدائی فہرست پیش کردی ہے۔
130 سیٹوں پرکانگریس سے مانگا جیت کا فارمولہ
سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کانگریس کا مطالبہ اورسماجوادی پارٹی کی تجویزمیں ابھی کافی فرق دکھائی دے رہا ہے۔ کانگریس نے پہلے 181 سیٹوں کی فہرست پرتبادلہ خیال کیا تھا، لیکن اب اس کی طرف سے 100 سے 120 سیٹوں پردعویٰ کیا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کا رخ ہے کہ کانگریس جن سیٹوں پرالیکشن لڑنا چاہتی ہے، وہاں اپنی جیت کے امکان اورممکنہ امیدواروں کی پوری تفصیل دے۔ اسی بنیاد پرباقی سیٹوں پربات چیت آگے بڑھائی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
شکایت میں کہا گیا ہے کہ فلم میں تاڑکا اور خر-دوشن کی راکشسی فوج کے…
حوثیوں کے مطابق، اتوار کو سعودی عرب نے حوثی علاقوں پر بڑا حملہ کیا۔ ان…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ راحت اور…
زلزلے کے بعد کسی شخص کی موت، زخمی ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی…
مسلسل بڑھتی سردی اور صبح کے وقت ہلکی دھند چھائے رہنے کے امکان کو دیکھتے…
21 نومبر کو کالینن گراڈ جانے والے ایک مال بردار جہاز پر خلیج فن لینڈ…