UP Assembly Bypoll Results: اترپردیش کے رامپور کی سب سے ہاٹ سیٹ مانی جانے والی سوار سیٹ پر بی جے پی حمایت یافتہ اپنا دل (ایس) امیدواررفیق انصاری نے سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان اوران کے بیٹے اعظم خان کوبڑا جھٹکا دیا ہے۔ رفیق انصاری نے سماجوادی پارٹی کی امیدوارانورادھا چوہان کو ہرایا ہے۔ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ایک معاملے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی رکنیت منسوخ ہوگئی تھی۔ اسی کے بعد سے یہاں 11 مئی کو ضمنی الیکشن کرایا گیا تھا، جس کے ووٹوں کی گنتی آج ہورہی تھی۔ اپنا دل کے جیتنے کے بعد بی جے پی خیمے خوشی کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز یوپی کے بلدیاتی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی رامپور کی سواراورمرزا پورکی چھانبے سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی گنتبی بھی شروع ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے باضابطہ اعلان کردیا ہے کہ اپنا دل (ایس) کے امیدوار رفیق انصاری کو سوار سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سوارسیٹ سماجوادی پارٹی کا گڑھ مانا جا تا رہا ہے۔ عبداللہ اعظم نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہاں سے بڑے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔ عبداللہ اعظم کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔ جبکہ چھانبے سیٹ بی جے پی کی اتحادی جماعت اپنا دل (ایس) کے رکن اسمبلی راہل کول کی موت کے سبب خالی ہوئی تھی۔ یوپی بلدیاتی الیکشن کے ساتھ ہی دونوں سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔
رفیق انصاری نے 8834 ووٹوں سے انورادھا کو ہرایا
سوار سے اپنا دل (ایس) کے شفیق انصاری کو جیتنے کے بعد بی جے پی کے ساتھ ہی اپنا دل خیمے میں بھی خوشی ہے۔ رفیق احمد انصاری نے سوارسیٹ پر 8834 ووٹوں سے جیت درج کرکے سماجوادی پارٹی کو ہرایا ہے۔ اپنا دل کے شفیق احمد انصاری کو کل 68513 ووٹ ملے ہیں جبکہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار انورادھا چوہان کو 59679 ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح اپنا دل نے بڑے فرق سے جیت درج کرائی ہے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…