نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جاری سیاسی گھمسان کے درمیان اب ان کی حمایت میں بھی سخت موقف سامنے آنے لگا ہے۔ یونائیٹڈ ہندو فرنٹ کے بینر تلے سادھو سنتوں، تاجروں، مزدوروں اور مختلف ہندو تنظیموں کے نمائندوں نے برلا مندر سے ایک بڑی احتجاجی ریلی اور مارچ نکالا۔
امریکی سازش کا الزام
احتجاج کے دوران یونائیٹڈ ہندو فرنٹ کے صدر جے بھگوان گوئل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس آئی آر (SIR) کے عمل میں کسی بھی قسم کی کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی ہے۔ گوئل نے الزام لگایا کہ گیانیش کمار کو نشانہ بنانا محض ایک بہانہ ہے، جبکہ اصل مقصد ملک میں منتخب حکومت کو گرا کر ’رجیم چینج‘ کرنا ہے، جس کے تار غیر ملکی طاقتوں اور خاص طور پر امریکہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مظاہروں سے تہواروں کے موسم میں تاجروں کی روزی روٹی اور کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈروں پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
مظاہرین نے راہل گاندھی سمیت کئی اہم اپوزیشن لیڈروں، جن میں ممتا بنرجی، اکھلیش یادو، تیجسوی یادو، اروند کیجریوال اور ادھو ٹھاکرے وغیرہ شامل ہیں، پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے۔ جے بھگوان گوئل نے کہا کہ یہ تمام مایوس لیڈر مل کر ملک کے جمہوریت اور آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ مظاہرے کے اختتام پر تمام کارکنوں اور سنتوں نے صدرِ جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کے نظام کو درہم برہم کرنے والے ایسے لیڈروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…
ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…
انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…
وزیر اعظم نریندر مودی نےآئندہ 4 نومبر کو عظیم مجاہد آزادی اور سماجی مصلح بھائی…
آپریشن سندور کے حوالے سے ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے بڑا بیان دیا…
سری لنکا نے اتوار کو بتایا کہ اس کی سمندری حدود کے قریب پھنسے ایرانی…