قومی

Ramdas Athawale criticise Raj Thackeray Statement: کیا وزیر اعظم بننے کی تیاری کررہے ہیں امت شاہ؟ راج ٹھاکرے پر جم کر برسے مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے ہفتہ کے روزکئی موضوعات پرردعمل دیا۔ انہوں نے آج اتوارکے روز (21 جون) کو ہونے والی نیٹ کے دوبارہ امتحان، وزیرداخلہ امت شاہ سے متعلق راج ٹھاکرے کے بیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ وزیراعظم مودی کی تعریف کرنے پراپنی رائے رکھی۔ رام داس اٹھاولے نے راج ٹھاکرے کے اس بیان کو خارج کردیا، جس میں مرکزی وزیر امت شاہ کے وزیراعظم بننے کی تیاری کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

راج ٹھاکرے پر برسے رام داس اٹھاولے

ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کے بیان پرانہوں نے کہا کہ ان کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ میرا ماننا ہے کہ وزیرداخلہ امت شاہ، وزیراعظم مودی کے بے حد قریبی معاون ہیں۔ انہوں نے نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم بنانے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ امت شاہ وزیراعظم بننے کے لئے کام کررہے ہیں۔ وہ ملک کے لئے کام کررہے ہیں اورملک کی قیادت کے لئے وزیراعظم مودی سب سے مناسب شخص ہیں۔ اٹھاولے نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی ملک کو ترقی کے راستے پرآگے بڑھا رہے ہیں اور سبھی طبقات کو ساتھ لے کرچل رہے ہیں۔ انہوں نے راج ٹھاکرے کے بیان کوآپس میں جھگڑا لگانے والا بیان بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ایسے بیان پرزیادہ دھیان نہیں دیتی۔

نیٹ کے دوبارہ امتحان سے متعلق کیا کہا؟

نیٹ امتحان 2026 دوبارہ منعقد کئے جانے پرمرکزی وزیررام داس اٹھاولے نے کہا کہ گزشتہ امتحان میں ہوئی بدعنوانی اورمبینہ پیپرلیک کے حادثات سے طلبا کوزبردست ذہنی کشیدگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ امتحان دوبارہ ہوگا، پہلے جوامتحان ہوا تھا، اس میں بدعنوانی ہوئی تھی، جس سے طلبا کو کافی پریشانی ہوئی تھی۔ کئی طلبا نے مایوسی میں خودکشی کرلی تھی۔ حکومت نے اس بارکئی احتیاط برتے ہیں اورسبھی سوال ناموں کی سیکورٹی یقینی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرمیں پیپرلیک معاملے میں جن لوگوں کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے، ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اورقصورواروں کوسخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے امید کا اظہارکیا کہ اس بار امتحان پوری طرح شفاف اورمنصفانہ طریقے سے منعقد ہوں گے اورکسی طرح کی کوئی گڑبڑی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مضبوط تعلقات

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ وزیراعظم مودی کی تعریف کئے جانے پررام داس اٹھاولے نے کہا کہ دونوں لیڈران کے درمیان لمبے وقت سے اچھے تعلقات رہے ہیں اوراس سے ہندوستان-امریکہ کے درمیان رشتوں کو مضبوطی ملی ہے۔ انہوں نے کہا،  ”میرا ماننا ہے کہ وزیراعظم مودی اورڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بہت اچھے رشتے ہیں۔ ہندوستان اورامریکہ کے درمیان کئی سالوں سے مضبوط تعلقات رہے ہیں۔ تجارت کے شعبے میں امریکہ ایک اہم ملک ہے اوردونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔“

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

8 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

8 hours ago