قومی

Nitin Gadkari’s house receives bomb threat: مرکزی وزیر نتن گڈکری کے گھر کو بم سے اڑانے کی ملی دھکمی، پولیس نے سخت کی سیکیورٹی

مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز منسٹر نتن گڈکری کے ناگپور میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ ناگپور پولیس کے 112 نمبر پر ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی۔ نتن گڈکری کی وردھا روڈ رہائش گاہ اینریکو ہائٹس کو اتوار کی صبح 8:46 بجے بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ یہ دھمکی ناگپور پولیس کنٹرول روم کے ایمرجنسی نمبر 112 پر ایک نامعلوم شخص کی کال کے ذریعے موصول ہوئی۔

گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کردی۔ پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی گئی اور پولیس گڈکری کی رہائش گاہ پہنچی اور گھر کی تلاشی لی۔ تاہم تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ زون-1 کے ڈی سی پی رشی کیش ریڈی کے مطابق پولیس نے نامعلوم کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نامعلوم کال کرنے والے کا سراغ لگا رہی ہے۔

پولیس سیکیورٹی میں کیا گیا اضافہ

واضح رہے کہ کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری اس وقت ناگپور میں ہی موجود ہیں۔ اس کے پیش نظر پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ اس واقعے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی وی وی آئی پی شخصیات اور مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھری کالز پولیس کے پاس آئی ہیں۔

اس سے قبل 13 جولائی کو پولیس نے مرکزی وزیر اور ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان کو دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے چراغ پاسوان کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی تھی۔ ملزم کی شناخت محمد معراج (21) کے طور پر کی گئی، جو بہار کے بیگوسرائے ضلع کے بھیدھا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس کے علاوہ 26 جولائی کو ممبئی پولیس کنٹرول روم کو چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (CSMT) اسٹیشن پر بم رکھنے کی اطلاع ملی تھی۔ تاہم تفتیش کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک چیز نہیں ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

13 hours ago