قومی

مرکزی وزیر ارجن منڈا آئی آئی پی اے میں ’ہندوستان میں سیاسی جماعتوں اور پارٹی سسٹم میں تبدیلی کے رجحان‘ پر انٹرنیشنل سیمینار میں ہوئے شامل

آئی سی ایس ایس آر کے زیراہتمام ”ہندوستان میں سیاسی جماعتوں اور پارٹی کے نظام میں تبدیلی کے رجحانات“ پر انٹرنیشنل سیمینار میں مرکزی وزیر برائے قبائلی امورارجن منڈا نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج اورآئی آئی پی اے کے ذریعہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، نئی دہلی میں کیا گیا۔

سیشن کے دوران، قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے ”ہندوستان میں سیاسی جماعتوں اور پارٹی کے نظام میں تبدیلی کے رجحانات“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے منتظمین کی تعریف کی۔ اس موقع پربات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”یہ ایک بہت اہم واقعہ ہے، جس کا مقصد ہندوستان کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم موضوع پرمکالمہ شروع کرنا ہے، جواس خیال کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ مسائل اوران کے ممکنہ حل کے بارے میں خود کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ “

سیمینار میں مرکزی وزیر ارجن منڈا کو مومنٹو پیش کیا گیا۔

ہندوستان کو جمہوریت کی پیداوار (جمہوریت کی ماں) کے طورپراجاگرکرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اسکالرز کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا، جو تمام موضوعات پر اپنی تحقیق اور تجزیہ پیش کریں گے۔ انہوں نے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قابل ستائش ہے۔

سیمینار میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی وزیرنے حال ہی میں شروع کئے گئے پردھان منتری-پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی، جس کا مقصد خاص طورپرکمزورقبائلی گروہوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، جنہیں طویل عرصے سے نظراندازکیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”حکومت منصوبوں کی سربراہی کر رہی ہے اوراس کمیونٹی کی ترقی اور بہبود کے لئے کام کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔“

اس کے علاوہ، مرکزی وزیرارجن منڈا نے اس بات چیت کے ذریعے نقطہ نظر، چیلنجوں، مواقع اور خلاء کی شناخت اوران سے نمٹنے کے ذرائع ‘عوامی شرکت’ اور’ شراکت’ کے ذریعہ خلا کو پُرکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پروگرام کے شرکاء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر ارجن منڈا نے سیمینار میں شرکت کی۔

یہ سمپوزیم ناموراسکالروں، پالیسی سازوں اورماہرین کو ایک ساتھ لاتی ہے، جو ہندوستان میں سیاسی جماعتوں اورپارٹی نظام میں بدلتے ہوئے رجحانات پرغوروخوض کریں گے۔ دو روزہ تقریب اس اہم موضوع پرمتنوع نقطہ نظر کو اکٹھا کرنے کے لئے ایک متاثر کن اور معلوماتی پلیٹ فارم بننے کا وعدہ کرتا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

44 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago