قومی

Amit Shah Greets Sikkim CM on Birthday: وزیرداخلہ امت شاہ نے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کو سالگرہ پر دی مبارکباد

نئی دہلی :مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ امت شاہ نے عوامی خدمت کے تئیں وزیرِ اعلیٰ تمانگ کی وابستگی کو سراہتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کی پرارتھنا کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اچھی صحت اور طویل عمر کے خواہاں ہیں، تاکہ پریم سنگھ تمانگ اسی جذبے کے ساتھ سکم کے عوام کی خدمت کرتے رہیں۔ امت شاہ سے قبل وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی سکم کے وزیر اعلیٰ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی تھی، جس کے بعد مختلف سیاسی لیڈروں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ وزیر اعظم مودی نے بھی عوامی خدمت کے تئیں پریم سنگھ تمانگ کی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے صحت مند اور طویل زندگی کی دعا کی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ سکم کے وزیر اعلیٰ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اور عوام کی خدمت میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

اسی سلسلے میں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سکم کے وزیر اعلیٰ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پریم سنگھ تمانگ صحت مند اور دراز عمر ہوں اور ان کی قیادت میں سکم ریاست ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ان کی خوشی، اچھی صحت اور طویل عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے پیغام میں کہا کہ پریم سنگھ تمانگ صحت مند اور دراز عمر ہوں اور ان کی قیادت میں سکم مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

مبارکباد دینے والوں میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی شامل رہے، جنہوں نے پریم سنگھ تمانگ کے لیے لمبی عمر اور اچھی صحت کی خواہش ظاہر کی۔ دہلی حکومت کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے بھی اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر اور سکم کی مسلسل ترقی کے لیے کامیاب قیادت کی پرارتھناکی۔ یوں سکم کے وزیرِ اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کے اہم سیاسی لیڈروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی عوامی خدمات کو سراہا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

40 minutes ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

55 minutes ago

Cyclone Arnab: طوفان ’ارنب‘ کے باعث جھارکھنڈ کے 7 اضلاع میں شدید بارش کا ’اورنج الرٹ‘، کب ملے گی راحت؟

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے…

2 hours ago