نئی دہلی – 28 مئی 2025 کو مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے صدر جمہوریہ بھون میں بھارت کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ملک میں سرحدی سلامتی کے حوالے سے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں اور پاکستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ ماہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت-پاکستان سرحد پر حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ اس ملاقات کے اگلے ہی دن، یعنی 29 مئی کو، گجرات، راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر جیسے سرحدی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر مَوک ڈرل (تربیتی مشق) کی جانی ہے۔
راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں امت شاہ اور صدر مرمو کو ایک رسمی ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کچھ مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ ملاقات سرحدی سکیورٹی اور داخلی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے ہو سکتی ہے، جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات مستقبل کی حکمت عملیوں پر غور کے لیے کی گئی ہے۔
اسی دوران، حکومت کی جانب سے عوام سے محتاط رہنے اور آنے والی مَوک ڈرل میں مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…