قومی

Union budget 2026: خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

یکم فروری 2026 کو وزیرخزانہ نرملا سیتارامن نے مسلسل نویں بار عام بجٹ پیش کر کے تاریخ رقم کر دی۔ بجٹ27- 2026 میں خواتین، صحت، تعلیم، سیاحت اور زراعت کے شعبوں سے متعلق کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں عام لوگوں کو راحت دی گئی ہے، جبکہ نشہ آور اشیاء سے جڑی مصنوعات کو مہنگا کر دیا گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس بار کے بجٹ میں کیا سستا ہوا ہے اور کیا مہنگا۔

خواتین کے لیے بڑی راحت

بجٹ27- 2026  کو خواتین کو مرکز میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جس میں خواتین کے لیے بڑی راحتیں شامل کی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر ملک کے ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے۔ خواتین کے استعمال کی اشیاء جیسے پرس اور کپڑوں کو سستا کیا گیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کو بجٹ 2026 کی اہم ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

تعلیم اور صحت کو ترجیح

بجٹ 2026-27 میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ حکومت نے نئے ویٹرنری کالج اور جدید اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پانچ ٹاؤن شپ اسکولوں کو خصوصی مالی امداد دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ بجٹ میں ایک نئی قومی ادارہ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

سیاحت کے فروغ کو رفتار

بجٹ 2026 کے تحت سیاحتی مقامات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے نئی حکمتِ عملی پیش کی گئی ہے۔ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور سیاحوں کے لیے سہولیات میں توسیع پر خصوصی زور دیا جائے گا، جس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

زراعت اور ساحلی علاقوں کو بڑی راحت

حکومت نے ساحلی علاقوں میں ناریل، صندل اور کاجو کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی امداد کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کو مالی تعاون کے ساتھ ساتھ ضروری وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے، جس سے ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ادویات کی قیمتوں میں کمی

بجٹ میں عام لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے سات نایاب بیماریوں کی ادویات سستی کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کینسر کی مہنگی ادویات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے، جس سے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

7 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

9 hours ago