مرکزی حکومت نئی دہلی، گجرات، کرناٹک اور تلنگانہ کو 10,900 الیکٹرک بسوں کو سروس میں لانے کے لیے سبسڈی دے گی۔ بھاری صنعتوں کی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ یہ بسیں احمد آباد، بنگلورو، دہلی، حیدرآباد اور سورت کی سڑکوں پر چلیں گی۔ بھاری صنعتوں کے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے وزارت کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کے بعد کہا ’’بنگلورو سے دہلی تک، کئی شہر عوامی نقل و حمل کو صاف ستھرا، اسمارٹ اور زیادہ کارآمد بنانے کے لیے الیکٹرک بسوں کو فعال طور پر اپنا رہے ہیں۔‘‘
حکومت نے پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت بنگلورو کو 4,500 الیکٹرک بسیں، حیدرآباد کو 2,000 بسیں، دہلی کو 2,800 بسیں، احمد آباد کو 1,000 بسیں اور سورت کے لیے 600 بسیں مختص کی ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا ’’ہم صرف الیکٹرک بسیں مختص نہیں کر رہے ہیں – ہم جدت اور ماحولیاتی شعور کے ساتھ ہندوستان کے ٹرانسپورٹ سسٹم کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں جیسے تلنگانہ، کرناٹک، دہلی اور گجرات کے درمیان قریبی تال میل کے ساتھ ہم پی ایم ای ڈرائیو کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ مرکزی حکومت پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت تقریباً 4,391 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس سے حکومت 14,028 بسوں کے لیے سبسڈی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت یہ بجٹ FY26 تک خرچ کیا جانا ہے ، جس کا مقصد 40 لاکھ سے زیادہ آبادی والے نو شہروں میں انٹرا سٹی گرین موبلٹی کو تقویت دینا ہے۔ وہ نو شہر ہیں: نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد، چنئی، کولکتہ، احمد آباد، سورت اور پونے۔
ایک الیکٹرک بس کی تخمینی لاگت تقریباً ₹1 کروڑ ہے، جس میں حکومت اسکیم نوٹیفکیشن کے مطابق ₹20-35 لاکھ سبسڈی دیتی ہے۔ ریاستی ٹرانسپورٹ یوٹیلیٹی اور منتخب بولی دہندہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد بھاری صنعتوں کی وزارت متفقہ سبسڈی کی رقم کا 20فیصد پیشگی کے طور پر فراہم کرے گی۔ آپریشنز شروع ہونے کے بعد مزید 30 فیصد سبسڈی کی تقسیم کی جائے گی، جب کہ کامیاب آپریشنز کے چھ ماہ کے بعد ایک چوتھائی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ باقی سبسڈی سہ ماہی کمرشل آپریشنز کے 18 کامیاب مہینوں کے بعد دی جائے گی۔
دریں اثنا الیکٹرک فراہم کرنے والی فرم ای ایم آئی کے سی ای او نے کہا ہے کہ ’’PM e-Drive اسکیم پائیدار عوامی نقل و حمل کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ جیسے جیسے دہلی، بنگلورو اور حیدرآباد جیسے شہر اپنے الیکٹرک بس نیٹ ورکس کو بڑھا رہے ہیں، ہمیں جدید شہری ضروریات کے مطابق قابل بھروسہ، جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر فخر ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…
اتر پردیش میں پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت 8.76 لاکھ سے زائد روف…
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اعلان کا سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کیا…
راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…