حکومت کی ملکیت والی ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (BSNL) نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی میں 280 کروڑ روپے کا خالص منافع رپورٹ کیا ہے، جو تقریباً دو دہائیوں کی مالی پریشانی سے گزرنے کے بعد کمپنی کی مسلسل دوسری منافع بخش سہ ماہی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف بحالی کا اشارہ دیتی ہے، بلکہ مودی حکومت کی اصلاحات پر مبنی قیادت کے تحت اس پبلک سیکٹر کمپنی میں ایک نئی اسٹریٹجک تبدیلی کا بھی اشارہ ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل اسی سہ ماہی میں کمپنی کو 849 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، لہٰذا اسے پیشِ نظر رکھتے ہوئے اس بحالی کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔ مرکزی ٹیلی کام وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے ایک پریس کانفرنس میں اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’18 سالوں میں پہلی بار، BSNL نے بیک ٹو بیک خالص منافع کی اطلاع دی ہے – نہ صرف آپریشنل سرپلسز یا معمولی فائدہ، بلکہ ٹھوس خالص منافع ۔‘‘
سندھیا نے مزید کہا کہ ’’کانگریس کے تحت 14,979 کروڑ روپے کے نقصان کے بعد BSNL 17 سالوں میں پہلی بار بیک ٹو بیک منافع میں واپس آیا ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی توجہ مرکوز اور اصلاح پر مبنی قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر-دسمبر کی سہ ماہی (Q3 FY25) میں بھی BSNL نے 262 کروڑ روپے کے منافع کی اطلاع دی تھی۔
اس مسلسل رفتار نے اب FY25 کے لیے فرم کے سالانہ نقصان کو نمایاں طور پر کم کر کے 2,247 کروڑ روپے کردیا ہے – جو FY24 میں 5,370 کروڑ روپے کے مقابلے کم ہے۔ کمپنی کی آپریٹنگ آمدنی سال بہ سال 7.8 فیصد بڑھ کر FY25 میں 20,841 کروڑ روپے ہو گئی، جو پچھلے مالی سال میں 19,330 کروڑ روپے تھی۔ FY14 میں کانگریس کی قیادت والی UPA حکومت کے تحت، BSNL نے 14,979 کروڑ روپے کا تباہ کن نقصان ریکارڈ کیا تھا۔
بی ایس این ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اے رابرٹ جے روی نے کامیابی کا سہرا پیشہ ورانہ انتظام، مضبوط حکومتی تعاون اور تیز آپریشنل توجہ کو قرار دیا۔ انھوں نے کہا ’’BSNL کو صرف بحال نہیں کیا جا رہا ہے، بلکہ اس کی نئی شناخت قائم کی جا رہی ہے۔ سخت لاگت کے نظم و ضبط اور 4G اور 5G سروسز کی تیزی سے تعیناتی کے ساتھ ہمیں سستی، اعلیٰ معیار کی کنیکٹیویٹی فراہم کرتے ہوئے اس ترقی کو برقرار رکھنے کا یقین ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
ارون راج نے کہا کہ جب اسکیم کے آغاز کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے…
سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے…
ندھی تیواری سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر…
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…