ممبئی/نئی دہلی: برطانیہ کے وزیراعظم کیراسٹارمر نے بھارت کے دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت اور ویژن کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تیزی سے ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے اور 2028 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر ہے۔ کیر اسٹارمر نے کہا ’’میں وزیر اعظم مودی کو ان کی قیادت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ کا ’وِکست بھارت‘ کا ویژن 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے بھارت میں جو کچھ دیکھا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کامیابی کے راستے پر ہیں۔ ہم اس سفر کے شراکت دار بننا چاہتے ہیں۔‘‘
بھارت کا عالمی کردار
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ دولتِ مشترکہ اور جی-20 جیسے فورمز میں اہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا جائز مقام حاصل کرے۔‘‘
برطانیہ-بھارت تجارتی شراکت داری
کیر اسٹارمر نے حالیہ تجارتی معاہدے کو دونوں ممالک کے لیے تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’’یہ بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا اور سب سے حوصلہ مندانہ تجارتی معاہدہ ہے۔ میں وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس شراکت داری کو ممکن بنایا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ بھارتی اور برطانوی صنعت کاروں کے درمیان دو روزہ ملاقاتیں بہت کامیاب اور نتیجہ خیز رہیں، جن میں تعاون اور نئے خیالات کا زبردست جوش دیکھا گیا۔
دورے کی اہمیت
کیر اسٹارمر نے کہا کہ جولائی میں برطانیہ میں وزیراعظم مودی کی میزبانی کرنا باعثِ فخر تھا اور چند ماہ بعد بھارت کا جوابی دورہ کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ملاقات اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ بھارت کی معاشی و مالیاتی راجدھانی ہے اور بھارت کی ترقی کی کہانی واقعی غیر معمولی ہے۔
جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ (CETA)
کیر اسٹارمر نے حال ہی میں دستخط شدہ برطانیہ–بھارت جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (CETA) کو ’’ایک تاریخی پیش رفت‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’’ہم یہاں ایک جدید شراکت داری قائم کر رہے ہیں، جو مستقبل پر مرکوز ہے اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے الفاظ سے بڑھ کر اس کے پیچھے اعتماد اور مشترکہ عزم کی روح کارفرما ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔
عالمی استحکام اور سلامتی پر تعاون
کیر اسٹارمر نے کہا کہ موجودہ عالمی غیر یقینی حالات میں بھارت اور برطانیہ کی شراکت داری استحکام اور اقتصادی ترقی کا ستون بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے ہند-بحرالکاہل، مغربی ایشیا اور یوکرین تنازعے پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے بھارت کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت ہر اس کوشش کی حمایت کرتا ہے جو مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے امن بحال کرنے کی جانب ہو۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یوم پیدائش پر فون کرکے دی مبارک باد دی، دونوں لیڈروں…
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے پی ہریش نے وزیر داخلہ امت شاہ کے…
دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا ایک مضمون سوشل…
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئی دہلی میں واقع اپنی سرکاری…
10 اکتوبر کو جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت،…