قومی

Ujjain minor rape case : اُجین میں 12 سالہ معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے والا ملزم گرفتار،بھاگنے کی کوشش کے دوران ہوا زخمی

مدھیہ پردیش کے اجین میں  عصمت دری کیس کا ملزم پولیس کی گرفتاری میں زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس اسے پہلے ہی گرفتار کر چکی تھی۔ پولیس جب ملزم کو موقع پر لے گئی تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ گر کر زخمی ہوگیا۔پولس نے اس آٹو ڈرائیور کو 12 سالہ نابالغ کی عصمت دری کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کی شناخت بھرت سونی کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تین دیگر افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔

ملزمان موقع پاکر فرار ہونا چاہتے تھے

اس پورے معالے پر مہاکال تھانے کے پولس انسپکٹر اجے ورما کا بیان بھی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم ٹیم کی مدد سے ملزم کو پکڑا گیا ہے۔ آج ہم ملزم کو اس جگہ لے گئے جہاں ریپ ہوا تھا۔ جب پولیس وہاں اپنے کام میں مصروف تھی تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس کا پیچھا کیا۔  جس دوران ٹکر کے باعث وہ  گر گئے۔ اس دوڑ بھاگ میں ہمارے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

نابالغ لڑکی 8 کلومیٹر تک نیم برہنہ گھومتی رہی

بدھ کو اجین سے آئی ایک تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ مہاکال کے شہر اُجین میں نیم برہنہ اور خون بہہ رہی بیٹی ڈھائی گھنٹے تک مدد کی فریاد کرتی رہی، لیکن پورا شہر خاموش رہا، جیسے سب کی سانسیں رک گئی ہوں۔ نابالغ کا سی سی ٹی وی ویڈیو تروپتی ڈریمز کالونی، اجین کا تھا۔ وحشیانہ تشدد کے بعد یہ لڑکی تقریباً ڈھائی گھنٹے تک نیم عریاں حالت میں گھومتی رہی۔ آٹھ کلو میٹر پیدل چل  چکی تھی ۔ آخر کار لڑکی مہاکال تھانہ علاقے کے بد نگر روڈ پر ڈانڈی آشرم کے قریب مدد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس کو جب متاثرہ لڑکی ملی تو وہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔ لیکن طبی طور پر عصمت دری کی تصدیق ہوگئی۔ پہلے خبر آئی کہ  لڑکی یوپی کی ہے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ستنا کی رہنے والی تھی جہاں اس کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔جب حالات میں کچھ بہتری آئی تو متاثرہ نے بتایا کہ وہ جیون کھیری میں ایک آٹو میں بیٹھی تھی۔ اس کے بعد جیون کھیری سے ڈانڈی آشرم تک آٹھ کلومیٹر طویل راستے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ اور آخر کار پولس نے آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو آٹو پر خون کے دھبے بھی ملے۔ اس معاملے میں اس کے تین ساتھی آٹو ڈرائیوروں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے۔ آٹو پر پائے گئے خون کے دھبوں کی فرانزک جانچ کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

37 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago